پی ایس 52ضمنی انتخاب: جی ڈی اے یا پیپلزپارٹی ؟ جیت کس کی ہوئی؟ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی ) عمرکوٹ کے صوبائی حلقہ پی ایس “52”پر ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج مطابق پیپلزپارٹی کے سید امیر علی شاہ نے”55904″ ووٹ لیکر میدان مارلیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک کےارباب رحیم ووٹ”30921″ووٹ لےسکے۔ پیپلزپارٹی کےجیتنے والے امیدوارسید امیرعلی شاہ

کے گاؤں کھارڑوسیدمیں جشن کاسماں جیالوں کا ڈھول کی تھال پر والہانہ رقص شاندار آتش بازی کامظاہرہ عمرکوٹ کےصوبائی حلقےپی ایس “52”کےحلقے میں کل “128”پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئے تھے حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ تریپن ہزار سے زائد تھی دن بھر انتہائی پرامن ماحول میں پولنگ کا عمل جاری رہا ماسوائے ایک دو واقعات کے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اپنے امیدواروں کو لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ووٹ کاسٹ کرتے رہے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیےگئے امن وامان برقرار رکھنے کےلیے چودہ سو پولیس اہلکاروں اور پانچ سو سے زائد رینجرز کے جوان تعنیات کیےگئے تھے سیکورٹی کا جاہزہ لینے کےلیے کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ ،ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار لاڑک ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نے پولنگ اسٹیشنوں کےوزٹ کیےسیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا پیپلزپارٹی کےامیدوار سید امیر علی شاہ کی بڑی جیت پر ان کےگاؤں میں جشن کا سماں ہے جیالے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص اور بھنگڑے ڈالتے رہے سینکڑوں کارکنان مبارکباد کےلیے سید امیر علی شاہ کے گاؤں کھارڑو سید پہنچنا شروع کارکنان جئے بھٹو ، بلاول بھٹو ،اور سید امیر علی شاہ کےحق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close