سینیٹ الیکشن سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا، سینئر ن لیگی رہنما کونسی جماعت میں شامل ہو گئے؟ عمران خان کیلئے سرپرائز

لاہور(پی این آئی )بہاولنگر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی اصغر حسین شاہ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اصغر حسین شاہ نے چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے

پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔اصغر حسین شاہ 2013 کے الیکشن میں بہاولنگر کے علاقہ منچن آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ افسوسناک ہے، پاک فوج کا دنیا کی دس طاقتور افواج میں شمار قابل فخر اوراعزاز کی بات ہے، الحمدللہ افواج پاکستان ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔ عمران خان کے دس وزرا انہیں دھوکہ دینے والے ہیں، سینئر صحافی نے سینیٹ الیکشن سے قبل بری خبر سنا دی سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 لوگ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ اور ندیم بابر ووٹ نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 لوگوں کا وفد مجھے ملا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم حیفظ شیخ ، ندیم بابر ایک اور نام ہے جو غیر سیاسی ہے۔ان کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔سینئر صحافی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن بھی ایسے ہی سلیکٹ کرتی رہی ہے۔جس کے بعد کچھ لوگ لاہور آکر بیٹھے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا کل کا دورہ بھی سینیٹ الیکشن کی وجہ سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ان کے 18 ایم پی ایز بکے تھے۔اب بھی منڈی لگ رہی ہے۔میاں نواز شریف اور آصف

زرداری سے بڑا خریدار کوئی نہیں ہے۔دونوں نے لاہور میں منڈی لگائی ہوئی ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا وزیراعظم کو یقین ہے کہ جس طرح ان کے 18 سے 20 ایم پی ایز نکلے تھے جن کو انہوں نے پارٹی سے نکال دیا تھا،پنجاب سے اس دفعہ پھر بکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کیونکہ وزیراعظم عمران خان جو لوگ مسلط کرنا چاہ رہے ہیں وہ غیر سیاسی ہیں۔ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کوئی آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے۔سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے ایک بندے نے ایک ایم پی اے کو 35 کروڑ کی بھی آفر کی ہے کہ آپ 5 ایم پی اے لے آئیں تو یہ 35 کروڑ آپ کے۔انہوں نے کہا پیسوں کی آفر ہو گئی ہے۔لاہور میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔سینئر تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کے خفیہ ادارے بہت اہم ترین رول ادا کر رہے ہیں میرے خیال میں ان کو پتا ہوگا کہ اسلام آباد سے کونسی شخصیت آئی ہے وہ لندن بھی گئی تھی اور وہ کس کس سے رابطے کر رہا ہے ، جب کہ وہ شخصیت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ پیسوں کی کوئی حد نہیں ہے بس بندے لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close