اندرون شہر بجلی کی ننگی تاریں، وفاقی محتسب نے بجلی کے حکام کو طلب کر لیا

راولپنڈی(آن لائن )وفاقی محتسب اعلیٰ نے اندرون شہر بجلی کی ننگی لٹکتی تاروں کے حوالے سے آئیسکو حکام کو آج (بروز منگل ) 11 بجے وفاقی محتسب میں طلب کر لیاوفاقی محتسب نے یہ طلبی تحریک انصاف کے مقامی رہنما وچیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیراحمداعوان کی درخواست پر کی ظہیراحمد اعوان نے

وفاقی محتسب اعلیٰ کو دی گئی درخواست میںموقف اختیار کیا کہ اندرون شہر گنجان آباد علاقے ہر گلی، کوچے اور سڑک پر بجلی کی ننگی انتہائی خطرناک جان لیوا تاروں کے جال ہیں بعض گلیوں میں-Kva 11000 کی ہیوی تاریں گھریلو صارفین کے گھروں کی چھتوں اوربالکونیوں کے بالکل قریب 1 فٹ کے فاصلے سے گزر رہی ہیں جن کی وجہ سے ہمارے علاقے کے کافی بچوں کے ہاتھ جل گئے اور وہ مکمل معذور ہوگئے گزشتہ سال بھی ایک بچی کا ہاتھ ہیوئی تاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے کٹ گیا جس کے لئے آئیسکو حکام اور متعلقہ سب ڈویژنوں کوبار ہا سٹیزن پورٹل اورمیڈیا کے علاوہ زبانی و تحریری توجہ دلائی گئی کہ خطرناک ننگی تاروں کو جدید پلاسٹک کوٹڈ تاروں میں تبدیل کیا جائے اور جس گلی میں تاروں کے جال ہیں ان کو بھی پلاسٹک کوٹڈ تاروں میں تبدیل کر کے ترتیب کیساتھ کیا جائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی حالانکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مینٹی نینس کے نام پر تواتر سے 6سے8گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے لیکن کسی جگہ بھی مینٹی نینس اور صارفین کے تحفظ کا کوئی کام نظر نہیں آتادرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئیسکو حکام کو حکم جاری کیا جائے تاکہ عوام کی جان کی حفاظت یقینی ہو سکے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close