اسلام آباد(پی این آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری سمیت قومی اسمبلی کے 48 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔اسمبلی اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے کے سبب معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانےوالے
سینیٹ کے 3 اور پنجاب اسمبلی کے 52 ارکان کی رکنیت بھی معطل کر دی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے 19 اراکین کی رکنیت بھی گوشوارے جمع نہ کروانے کی وجہ سے معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26 اور بلوچستان کے 6 اراکین کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔معطل ہونے والوں میں فواد چودھری، خالد مقبول صدیقی، علی زیدی، فہمیدہ مرزا، شیخ روحیل اصغر بھی شامل ہیں۔سردار اویس لغاری، حسنین علی مرزا، تیمور تالپور، سردار یار محمد رند، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔پنجاب سے چوہدری نثار، عمر تنویر بٹ، ملک احمد خان، حامد یار ہراج، اویس لغاری کی رکنیت بھی معطل ہوگئی ہے۔معطل اراکین قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں