سیالکو ٹ(پی این آئی)(ن) لیگ کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب بے اختیار ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں بلکہ نیب کا مشن یہ ہے کہ پکڑ دھکڑ کرو اور بعد میں ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دو۔انھوں نے کہا کہ میرے خلاف اور میرے بھائی سمت دیگر مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کے خلاف موجودہ حکمرانوں نے انتقامی کارروائیاں کیں لیکن اللہ کے
فضل و کرم سے کسی پر کرپشن ثابت نہ سکی بلکہ سب رہا ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو رقم کی ادائیگی خفیہ طور پر اس لئے کی گئی کہ اپنی کمیشن بنائی جائے اور اب جعلی نوٹس ارسال کر کے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا موجودہ حکومت میں کرپشن 110 فیصد اور رشوت کے ریٹ 200 فیصد تک بڑھ گئے ،انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ عدم ادائیگی پر ملائیشیا نے پی آ ئی اے کا جہاز روک لیا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی خوب جگ ہنسائی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتیں متحد ہیں ان میں کوئی دراڑ نہ بلکہ پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت اور عوام کی بقا کے لئے ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں سے پاک کرنے والوں نے مزید قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے ایک غیر منتخب شدہ نااہل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گندی زبان استعمال کرتی ہیںکیا کسی اعوان کا یہ شیوہ ہے کہ وہ ایسی زبان استعمال کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف پاکستان بہت جلد واپس آئیں گے اور مسلم لیگ ن کی آ ئند ہ حکومت بنے گی جو کہ عوام کو ریلیف دے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں