کورونا کے بڑھتے کیسز، لاہور، گوجرانوالہ کےکتنے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا؟

لاہور(آئی این پی ) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈا ون لگا دیا گیا۔ لاہور کے 17 اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔ علاقہ مکینوں کی آمدورفت محدود ہوگی۔ لاک ڈاون والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر بند رہیں گے۔۔۔۔۔

کورونا ویکسین کی فراہمی میں طبی عملے اور60سے65سال تک کی عمر کے لوگوں کو ترجیح دی جائیگی، اسد عمرلاہور( این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے جو مارچ میں دستیاب ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایسٹرازنیکاکی ویکسین کی منظوری دی ہے جبکہ چین کی کمپنی سن فارما کے ساتھبھی بات چیت جاری ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسین درآمد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ویکسین کی فراہمی میں طبی کارکنوں اور 60 سے 65 سال تک کی عمر کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین لگانے کیلئے طبی عملے کے تقریباً تین لاکھ کارکنوں کو تربیت دی گئی ہے ۔ایک سوال پروفاقی وزیر نے کہاکہ نجی شعبہ ضروری طریق کار پر عمل پیرا ہوکر ویکسین درآمد کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کورونا کے بڑھتے کیسز، لاہور، گوجرانوالہ کےکتنے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا؟لاہور(آئی این پی ) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈا ون لگا دیا گیا۔ لاہور کے 17 اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔ علاقہ مکینوں کی آمدورفت محدود ہوگی۔ لاک ڈاون والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر بند رہیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close