عمرکوٹ(پی این آئی) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52 پر ضمنی انتخاب آج ہو گا، پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل، انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج عمرکوٹ میں پی ایس52 پرہونے والے ضمنی انتخاب میں 12 امیدوار مدمقابل ہوں گے، جن میں پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ اور جی ڈی اے
کے ارباب غلام رحیم میں کانٹے کا جوڑ پڑے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 53 ہزار935 ہے۔ حلقے میں پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 128 ہے۔ پچاس پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس اور چالیس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے 1400 اہلکار اور 500 کے قریب رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہوں گے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔ اگر مخالفین نے اٹھارہ جنوری کو دھاندلی کی کوشش کی تو عوام کی طاقت سے اسے ناکام بنایا جائےگا، ارباب غلام رحیم گرینڈ ڈیموکریٹک کے امیدوار ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نےکہا ہےکہ اٹھارہ جنوری کو انشاءاللہ حق وسچ کی فتح ہوگی اگر مخالفین نے اٹھارہ جنوری کو دھاندلی کی کوشش کی تو عوام کی طاقت سے اسے ناکام بنایا جائےگا کیونکہ ووٹ تو عوام کا ہے عوام ووٹ دےگی تو یہ کیاکرسکتے ہیں ارباب غلام رحیم کی میڈیا سے بات چیت عمرکوٹ کےصوبائی حلقے پی ایس “52” پر جاری انتخابی مہم بھرپور گہماگہمی کےساتھ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگی ہے آج گرینڈ ڈیموکریٹک کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام کی حمایت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گی یہ ریلی سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں موٹرسائیکلوں پر مشتمل تھی اس موقع پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ مخالفین کی صفوں میں مایوسی ہے ہم انشاءاللہ عوام کے ووٹ اور بھرپور اعتماد سے الیکشن ون کرینگے
پیپلزپارٹی کی دس بارہ سالوں سے سندھ کو سوائے تباہی بربادی کےکیادیاہے لوگ ان کو پہچان چکےہیں میڈیا کےایک سوال کےجواب میں ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن اس حلقے میں آزاد صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے باقی اگر کسی نے دھاندلی یا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو پھر عوام کی طاقت سے اس کو ناکام بنایا جائے گا ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ مجھے ابھی تک ڈی آراو اور آراو پر آبجیکشن ہے اقلیت کےووٹ کےحوالے سے ارباب غلام رحیم نےکہا کہ اقلیت اب اکثریت میں تبدیل ہوکر مجھے ووٹ دےگی ارباب غلام رحیم کی ریلی سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھی جگہ جگہ مختلف مقامات پر عوام کی بڑی تعداد نے ارباب غلام کی ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکےشاندار استقبال کیاگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں