پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا، کونسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما میاں فاروق شاہ نے آفتاب شیرپاؤ کی قومی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی،اس موقع پر پارٹی چئیرمین آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ہم پر امن ، آئینی اور قانونی تحریک چلا رہے ہیں۔چارسدہ میں قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب شیر پاؤ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے

کہا کہ جلسے جلوس کرنا ہمارا حق ہے۔یم کسی صورت عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہ لوگوں سئ اپیل ہے اس تحریک میں شامل ہوں۔ہمارے وعدے عمران خان کے یوٹرن والے وعدے نہیں۔2018ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ان کا مزید کہنا حکومت کی ساری توجہ صرف پی ڈی ایم پر ہے۔پٹرول کی قیمت میں ایک ماہ میں دو بار اضافہ ہوا ہے۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ جو بھی ہوتا ہے۔موجودہ حکومت پچھلی حکومت یا مافیا پر ڈال دیتی ہے۔سمجھ نہیں آتا یہ مافیا کہاں ہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما میاں فاروق شاہ نے آفتاب شیرپاؤ کی قومی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔قبل ازیں آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی ناسمجھی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیاہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا حالیہ بیان ان کی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت متحد ہے اور ان کے درمیان نفاق پیدا کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم کو صرف نعروں اور جھوٹے وعدوں پر ٹرخا رہے ہیںکیونکہ تبدیلی کا نعرہ اقتدار کے ایوانوں تک رسائی کا جھانسہ تھا،نہ کہ عوام کی خدمت۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں نے حکومت کے اوسان خطاکردیئے ہیں لہٰذا حکمرانوں نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے پی ڈی ایم کے خلاف پروپیگنڈہ مہم شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close