اسلام آباد کے شہر یوں کی در پیش صحت تعلیم، پانی اور روزگار جیسے بنیادی مسائل کے خلاف جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم

 اسلام آباد (این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری اکیسویں صدی میں بھی زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں،تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اسلام آباد کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے ، دارلحکو مت کے رہائشی تعلیم ،صحت،پانی

اور روزگار سے محروم ہیں, انھوں نے کہا اسلام آباد میں مو جو د سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر کے ہر سیکٹر میں بنیادی مرکز صحت بنایا جائے جبکہ پمز،پولی کلینک،سی ڈی اے اور این آئی ایچ کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو سکے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے این اے 54کے دیہی علاقہ جات کے دورے کے موقع پر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا ملک کی معیشت زبوں حا لی کا شکار ہے ، مہنگائی بے روزگاری ،تعلیم صحت اور انصاف کی عدم فراہمی جیسے عفریت منہ کھولے کھڑے ہیں، انھوںنے عوا م سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میںووٹ کا دْرست استعمال کر کے قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ2002 میں جماعت اسلامی کی کامیابی کے بعد شہر میں تعمیر و ترقی اور شرافت کی سیاست کے ایک نئے باب کا آغاز ہو ا تھا ، انھوں نے کہااسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے صحت کی سہولیات تشویشنا ک حد تک ناکافی ہیں،ضلع اسلام آباد کی 22 لاکھ آبادی کے لئے صرف دو سرکاری ہسپتال ہیں ان کو بھی پرائیویٹائز کر کے شہریوں کے لیے علاج کے دروازے بند کیا جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں