شبلی فراز اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس کو چور مچائے شور کے مترادف قرار دیدیا گیا

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے شبلی فراز اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس کو چور مچائے شور کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے اعتراف جرم کرنے کے بعد پی ٹی آئی والے ماتم کر رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں

شازیہ مری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والوں نے غلط کام نہیں کیا تھا تو الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ریکارڈ اور کردار صاف ہے۔ شازیہ مری نے سوال کیا کہ اگر عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں ہے تو بنی گالہ محل اور زمان پارک محل کا ماجرا کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ شبلی فراز ابراج کے بارے میں بھی وضاحت کریں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں عمران نیازی نے اپنے فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں۔جمہوریت اور احتساب لازم و ملزوم،لٹیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی تنقید لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور احتساب لازم و ملزوم ہیں احتساب سے فرار کی کوشش کرنے والے واویلا کر رہے ہیں اور ان کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن قومی دولت ہڑپ کرنے والوں کو کسی صورت نجات نہیں ملے گی ـناجائز اثاثوں کا ہمالیہ کھڑا کرنے والوں کو اپنے کئے کیلئے جواب دہ ہونا پڑے گا ـان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں سندس فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12کروڑ روپے جمع کرانے والے خواجہ آصف کی معصومیت ایک دوسرا خواجہ ثابت کررہا ہے جو لوہے کے چنے چبانے کا چیلنج دیتا تھا لیکن لگتا ہے اب اس

کا اپنا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہےـ انہوں نے کہا کہ آج شریف فیملی کے کچھ گھریلو ملازم سیالکوٹ کے سب سے بڑے ٹھگ سے اظہار یکجہتی کرنے آئے جبکہ بڑا سیالکوٹی ٹھگ تو لاہور جیل میں ہے ـڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنیوالے بیرون ملک دولت کے انبار لگانے اور رہائشی کالونیوں کی آڑ میں اربوں روپے کے اثاثے جمع کرنے والے کے منہ سے پاکستان کی ہمدردی کا ذکر سن کے ہنسی آتی ہے خواجہ صاحب آپ کی حکومت اور موجودہ حکومت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ آپ جیسے کرپٹ فراڈیے اور جعلی حکمرانوں کی جگہ ایک دیانتدار اور شریف آدمی حکمران ہے۔سندس فاؤنڈیشن کی شاندار خدمات پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں وہ زمانہ طالب علمی سے ہی اس ادارے سے وابستہ ہیں اور اس کار خیر کو مزید پھیلانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گیـ انہوں نے تعاون کرنےوالے مخیر افراد کے جذبے کو بھی سراہا اور کہا کہ اللہ کے بندوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور اپنا مال صرف کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہےـ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں