اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مل بانٹ کر لوٹ مار ہو تو جمہوریت ورنہ آمریت، یہ چورن نہیں بکنے والا،عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے والے خواجہ آصف کے 46 بینک اکاؤنٹس ہیں،پرائز بانڈز کے نام پر عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپئن نہ بنے۔
اتوار کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مل بانٹ کر لوٹ مار ہو تو جمہوریت ورنہ آمریت، یہ چورن نہیں بکنے والا، زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی درباری کس نظرئیے کی بات کر رہے ہیں؟خواجے دا گواہ ڈڈو ،ایک چور دوسرے چور کی صفائیاں دے رہا ہے،پارسا خواجہ آصف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چالیس کروڑ نکلے ہیں، عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے والے خواجہ آصف کے 46 بینک اکاؤنٹس ہیں،پرائز بانڈز کے نام پر عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپئن نہ بنے،ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا نواز شریف نے ملک کی خدمت نہیں ملک گروی رکھا، 2013 میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو اسلامی بانڈز کی سیکیورٹی کے طور پر استعمال کیا گیا، ڈاکٹر اس سکیورٹی کے بدلے 182 ارب کے قرضے حاصل کیے گئے، 2015ء میں بھی اس ایئر پورٹ کے بدلے میں 117 ارب روپے کا قرض حاصل کیا گیا، 2016ء میں بھی حکومت نے اس عمارت کو رہن رکھ کرمقامی اور بین الاقوامی اداروں سے دو بار قرضے حاصل کیے، ن لیگی نااہلوں نے اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے کے اسلام آبا د تا چکوال سیکشن کو بھی رہن رکھا، جسکے بدلے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے 1 ارب ڈالر حاصل یے گئے، بجلی کے مہنگے معاہدوں سے میاں مفرور نے مال بنایا، نااہلوں کے دور حکومت میں پی آئی اے تباہ کر دیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ 2013 میں جب ن لیگ
سے ایئرلائن نہ چلی تو نجکاری کا فیصلہ کیا، سابقہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 1999 میں پی آئی اے کے مینیجینگ ڈائرکٹر تھے، موصوف کی اپنی ایئرلائن منافع میں جبکہ قومی ایئرلائن تباہی کے دہانے پر آن پہنچی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں