سالانہ مرمت ،اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں اگلے دو دن بجلی بند رہے گی

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں اگلے دو دن بجلی بند رہے گی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق 18 اور 19 ،جنوری کو آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی،راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں بجلی بندش اینول مینٹیننس کے تحت ہوگی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق

روات 500کے وی گرڈ اسٹیشن کی 132کے وی ٹرانسمشن لائینز پر کام ہو گا،2روز کیلئے بجلی بندش صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی ،چکوال ،چکری،روات،اڈیالہ،گوجر خان میں اینول مینٹیننس کے لئے بجلی بند رہے گی ،تلہ گنگ،دندہ شاہ بلاول،لکڑمار،جھنڈ کے علاقے بجلی سے محروم رہیں گے،دینہ اور گردونواح کے فیڈرز پر بھی مکمل بندش ہو گی،روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مینٹیننس بجلی کہ بہتر فراہمی جاری رکھنے کیلئے کی جائے گی۔سلیکٹیڈ حکومت پیپلزپارٹی پر تنقید سے اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی،عوام آٹا، چینی، گندم، ادویات، پٹرول اور بجلی بحران کے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی منتظر ہے اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان اپنی حکومت کی نااہلی اور ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران درست سوالات اٹھائے، سلیکٹڈ وزیرِاعظمنے اپنا غیر قانونی گھر ریگیولرائز کرا لیا لیکن غریبوں کی چھت چھین لی ۔انہوںنے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ نہیں کرنے دینگے ،شبلی فراز حکومتی کارکردگی پر بات کریں ،نااہل حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ وفاقی وزراء نے سوالات کے جواب دینے کی بجائے

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، سلیکٹیڈ حکومت پیپلزپارٹی پر تنقید سے اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے گندم کی اسمگلنگ میں سہولت کار بن کر ملک میں گندم کا بہران پیدا کیا،ایس ایس جی سی کے ریکارڈ کے مطابق سندھ کو ساڑھے سات سو سے ساڑھے آٹھ سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جا رہی ہے سندھ کو اس کی اپنی گیس سے محروم کیا جا رہا ہے ،وفاقی حکومت مسلسل آئین کی پامالی کررہی ہے ۔شازیہ مری  نے کہاکہ عوام آٹا، چینی، گندم، ادویات، پٹرول اور بجلی بحران کے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی منتظر ہے.پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کوطلب کر لیا۔مولانا فضل الرحمن نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز دن 12 بجے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر طلب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close