شہید فاضل راہو کی کسانوں کے حقوق اور جمہوریت کیلئے جدوجہد ہماری تاریخ کا قابلِ فخر و ناقابلِ فراموش باب ہے، بلاول بھٹو زرداری

 اسلام آبا (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے شہید فاضل راہو کے یومِ شہادت پراپنے پیغام  میں شہید فاضل راہو کو ان کی 34 ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید فاضل راہو کی کسانوں کے حقوق اور جمہوریت کے لیئے جدوجہد ہماری تاریخ کا

قابلِ فخر و ناقابلِ فراموش باب ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید فاضل راہو ایم آر ڈی کی تحریک میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نیدورِ آمریت میں قید و بند کی صعوبتوں کا مقابلہ کیا، شہید فاضل راہو کو جنرل ضیاء ہی کے حواریوں نے شہید کیا۔انہوںنے کہاکہ شہید فاضل راہو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھترین طریقہ جمہور کے حقوق کے لیئے جدوجہد اور اس کاز کی خاطر قربانی کے لیئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے’’ الیکشن ، اسمبلیوں اور سینیٹ کے حوالے سے ایک سکیم ‘‘ تحریک انصاف نے کس چیز کا اعتراف کر لیا ،حکومت کیا کرنے جارہی ہے ؟سینئر صحافی کے حیران کن انکشافاتلاہور (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ کہاہے کہ تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیس میں ایک فرق ہے ۔تحریک انصاف کیخلاف کیس اس شخص نے کیا ہے جو تحریک انصاف کا ممبر تھا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کوئی رکن نہیں مخالف لوگ الیکشن کمیشن میں گئے ہیں، تحریک انصاف نے مان لیا کہ ہمیں پاکستان سے باہر جو پاکستانی ہیں انہوں نے فنڈنگ کی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ابھی تک اپنے گوشوارے ہی پیش نہیں کئے ، آئین کی الیکشن ، اسمبلیوں اور سینیٹ کے حوالے سے ایک سکیم ہے ۔حکومت اس سکیم کو ڈسٹرب کرنے جارہی ہے ۔ضمیر

کے تحت ووٹ دینا عام لوگوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ارکان اسمبلی کیلئے بھی ہے ۔عام آدمی کا ووٹ سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے کیوں کراتے ہیں تاکہ وہ ضمیر کے تحت فیصلہ کرے ۔ سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ایک پارٹی بھی پاکستان کے ا ندر اپنے فنڈز کا حساب نہیں دے سکتی، جو فنڈنگ کرتا ہے وہی پارٹی کو چلاتا ہے ، آئین بڑا واضح ہے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے انتخاب کے علاوہ باقی تمام الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے ہونگے ، الیکشن کمیشن کے پاس کسی پارٹی پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں ۔ سینئر تجزیہ کار ایاز خان نے کہا ہے کہ پارٹیاں تو دور کی بات ، ہمارے ہاں ایک امیدوار پندرہ سے بیس کروڑ روپے خرچ کرکے اسمبلی تک پہنچتا ہے ، اس وقت جو بلاول کا لہجہ ہے وہ بیک فٹ پر نظر آرہے ہیں، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشادنے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں سینیٹ کے الیکشن میں اوپن بیلٹ کے بارے میں جو ریمارکس دئیے وہ ایسے قابل اعتراض تھے جس سے پور ے سینیٹ کا سسٹم ہی زمین بوس ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں