لاہور(پی این آئی )محکمہ تعلیم کی نئی ہدایات کے مطابق سکول کھلنے کے بعد طلبہ کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا 50فیصد بچے ایک دن آئیں گے اور 50 فیصد کو چھٹی ہوگی، میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی اور جون میں منعقد ہونگے۔ سمارٹ نصاب کے تحت بچوں کی تعلیمی جاری رہے گی۔نجی ٹی وی کے
مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے نئی ہدایات جاری کی ہیں اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی اور سرکاری سکولوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلہ کے مطابق پانچویں اور آٹھویں امتحانات کے حوالے سے اسسمنٹ پالیسی پیک جاری کرے گا، سکولوں کے اوقات کار موسم سرما کے ہونگے۔ کوروناسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(ایس او پیز )پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ جب تک کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3 فیصد نہ ہوجائے تعلیمی ادارے نہیں کھلنے چاہئیں، مخالفت کردی گئی وزیر صحت سندھ عذرا پلیجو نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کردی، انہوں نے کہا کہ جب تک وائرس پھیلنے کی شرح 3 فیصد نہ ہوجائے تعلیمی ادارے نہیں کھلنے چاہئیں، کلاس روم میں بچوں کے ساتھ بیٹھنے سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے، ملک میں ویکسی نیشن کی اشد ضرورت ہے، لگتا ہے ہم آخری ملک ہوں گے جہاں ویکسین آئے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے بات ہوئی ہے کہ ویکسین کہاں سے ، کس مینوفیکچر سے ، کتنی اور کس ٹائم فریم میں لی جائے؟ابھی تک ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ ویکسین کتنی اور کس ٹائم فریم میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل مرحلہ ہے کیونکہ 70سے 80 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانی ہے، ویکسین کی خریداری کیلئے چین سے بات ہوئی ہے لیکن حصول وفاق کا کام ہے، بطور صوبہ ہم چین سے براہ راست ویکسین نہیں لے سکتے، صوبوں کو براہ راست کورونا ویکسین لینے کی اجازت دی جائے، چین کی ویکسین کے کراچی یونیورسٹی، انڈس یونیورسٹی اور آغا خان ہسپتال میں ٹرائل ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں ویکسی نیشن بہت ضروری ہے، بیرون ممالک میں ویکسی
نیشن شروع ہوچکی ہے، لگتا ہے ہم آخری ملک ہوں گے جن کے پاس ویکسین آئے گی، ہم چاہتے ہیں ہم جلد ازجلد ویکسی نیشن شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لوگوں کو مفت دینے کی کوشش کریں گے۔ ویکسین پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ امتحانات کی وجہ سے 18جنوری سے صرف 9 ویں اور 10ویں جماعت کی کلاسز کھلیں گی۔ جب تک وائرس پھیلنے کی شرح 3 فیصد نہ ہوجائے تعلیمی ادارے نہیں کھلنے چاہییں۔ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی شرح زیادہ ہے،تعلیمی ادارے نہیں کھولنے چاہیے۔ کلاس روم میں بچوں کے ساتھ بیٹھنے سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں