سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے معروف سیاستدان چوہدری نثار سے مستفعی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تمام انتخابات میں حصہ لے گی،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 10 کے

لوگوں نے چوہدری پر اعتبار کیا۔چوہدری نثار اگر حلف نہیں لیتے تو وہ استعفی دیں۔واضح رہے کہ رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے جیپ کے نشان پربطورآزاد اُمیدوارکامیاب ہوئے، انہوں نے پی پی 10 سے 53 ہزار 145ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل الیکشن لڑ نے والے آزاد اُمیدوار نصیر الحسنین 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کر سکے۔ تاہم چودھری نثار علی خان نے تاحال پنجاب اسمبلی کی اس نشست کا حلف نہیں اٹھایا۔چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے عام انتخابات کے بعد وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوئی تھی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وقت اور حالات دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔عام انتخابات کے بعد میرے دوستوں کے ذریعے سے مجھے مختلف اوقات میں وزارت اعلیٰ کے لیے پیشکش ہوئی تھی مگر میں نہیں چاہتا تھا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد کسی کی تنقید کا نشانہ بنوں۔چوہدی نثار نے حکومتی کارگردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کیا۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا سنہری موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔یہاں پر یہ بھی واضح ہو کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں لانے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم تاہم کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔چوہدری نثار اب میڈیا پر بھی بہت کم آتے ہیں اور سیاسی بیانات بھی بہت کم دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close