کورونا ویکسین پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں آ جائے گی، اسد عمر کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں آ جائے گی ،اس کے لئے مکمل نظام بن گیا ہے ، عملے کوتربیت بھی دی جاچکی ،3 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکر رجسٹرڈ ہو چکے , یہ صرف ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہی نہیں بلکہ 65 سال سے

زائد عمر کے لوگوں کو بھی ترجیحی بنیاد پر لگائی جائے گی، عالمی معیار کے نظام کے تحت جلد از جلد دوبارہ مردم شماری کرائی جائے گی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین پاکستان میں آ جائے گی ۔ ویکسین کے لئے مکمل نظام بن گیا ہے ۔ عملے کی ٹریننگ کر دی گئی ہے ۔ اس کے لئے تین لاکھ ہیلتھ کیئر ورکر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔ یہ صرف ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہی نہیں بلکہ 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بھی ترجیحی بنیاد پر لگائی جائے گی ۔ انہوں نے ڈاکٹر عذرہ پیچو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اگر اپنے طور پر ویکسین منگوانا چاہتی ہے تو مکمل طور پر آزاد ہے ۔پہلے دن سے ہی کہا تھا کہ ویکسین کوئی نجی سرکاری یا صوبائی ادارے ویکسین منگوانا چاہتے ہیں تو ڈریپ سے منظور شدہ ویکسین منگوا سکتے ہیں ۔ ویکسین منگوانے میں وفاقی حکومت کی کوئی اجارہ داری نہیں ہے ۔ آسٹرازینکا ویکسین کو ایک سے زیادہ ذرائع سے منگوانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ چین کی سینو فارما کی ویکسین کی بھی منظوری کے لئے بات چیت کی جا رہی ہے ۔ سندھ حکومت کورونا ویکسین منگوائے وفاقی حکومت حوصلہ افزائی کرے گی ۔۔۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close