سیاسی دباؤبڑھنے لگا، بلاول بھٹونے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیدیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ ظاہر کر تے ہوئے کہاہے کہ ہم حکومت کو قانونی طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں، چاہے یہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہو یا عدلیہ کے ذریعے،حکومت کو ہٹانے کا یہی حتمی طریقہ ہے اور ہم اس پر پی ڈی ایم

کی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرکے یہ مطالبہ کرے گی کہ فارن فنڈنگ کیس کے نتائج جلد از جلد عوام کے سامنے لائے جائیں۔ہفتہ کو یہا ں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو قانونی طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں، چاہے یہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہو یا عدلیہ کے ذریعے۔انہوں نے کہ حکومت کو ہٹانے کا یہی حتمی طریقہ ہے اور ہم اس پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرکے یہ مطالبہ کرے گی کہ فارن فنڈنگ کیس کے نتائج جلد از جلد عوام کے سامنے لائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناکامی برداشت سے باہر ہے، پاکستان کے عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت نے غریب عوام کو مشکل حالات میں لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پٹرول کی قیمت چار، چار بار بڑھانا ظلم اور ناانصافی ہے، حکومت نے مسلسل غریب دشمن پالیسی اپنائی ہے، حکومت کے خلاف معاشی صورتحال سنجیدہ چارج شیٹ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں واحد ملک ہے جس کا گروتھ ریٹ منفی میں ہے، پاکستان کا گروتھ ریٹ منفی میں جانا

شرمناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام پالیسی ناکام ہوچکی ہے، حکومت کو معلوم ہی نہیں ہے کہ عام آدمی کن مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل کے 10 ہزار ملازمین کو بیروز گار کر دیا ہے، اس طرح کا ظلم کب تک جاری رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں