اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان بہت ذمہ دار وزیراعظم ہیں، جو کام وزیراعظم کرتا ہے میں اسی کو فالو کرتا ہوں، اپوزیشن کے پاس اتنا مال کہاں سے آیا ؟ یہ ساری فنڈنگ ہے، یہ اپنے گھر سے تو صرف کھانا ہی کھاتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرنے تشکرکے طورپرچائے
کی آفرکی یہ لوگ کیا کرنے جائیں گے پنڈی؟پہلے اپنی شکل دیکھیں پھر پنڈی آنے کی بات کریں، اسلام آباد آئیں ہم فضل الرحمان کو حلوہ کھلائیں گے ،پیپلزپارٹی سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی، ، اپنے اختیارات استعمال کرکے نواز شریف کے پاسپورٹ کی توسیع نہیں کررہا، نوازشریف کوگھسیٹ کرلانیکی بات کرناآسان ہے،اسحاق ڈارکونہیں لاسکے،نوازشریف کوکہاںسے لائیں گے۔ ٹریک ٹوڈپلومیسی جوبھی کروارہاہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، پی ڈی ایم والے استعفی نہیں دیں گے اور ضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے،سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے، بلاول اور آصف زرداری کے سیاسی رول میں بہت فرق ہے، شہبازشریف کا کیس بہت اہم ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، شہبازشریف کے کیس کافیصلہ ہوتے دیکھ رہاہوں اور نوازشریف باہرہی بیٹھے رہیں گے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی و ی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اتنا مال کہاں سے آیا ؟ یہ ساری فنڈنگ ہے، یہ اپنے گھر سے تو صرف کھانا ہی کھاتے ہیں۔شیخ رشید کا پیشگوئی کرتے ہوئے کہناتھا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی، سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ بلاول اور آصف زرداری کے سیاسی رول میں بہت فرق ہے،بلاول کی چابی آصف زرداری کے پاس ہے، بلاول کبھی
کبھی پچ میں کریز سے باہر ہوتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ شہبازشریف کے سیاسی کیریئر کو مریم نواز نے کافی متاثر کردیا ہے، شہبازشریف کا کیس بہت سیریس ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، شہبازشریف کے کیس کافیصلہ ہوتے دیکھ رہاہوں اور نوازشریف باہرہی بیٹھے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ورکر ہی بہادر ہوتا ہے، بڑے سیاستدانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہیں گے، بڑے سیاستدانوں کا اپنا بچہ بیمار ہو تو ان کا کلیجہ پھٹتا ہے،غریب کے بچے جیلوں میں جائیں تو ان کی صحت پر اثر نہیں پڑتا۔اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت جو پچ سے باہر کھیل رہا ہے وہ فضل الرحمان ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرنے تشکرکے طورپرچائے کی آفرکی یہ لوگ کیا کرنے جائیں گے پنڈی؟پہلے اپنی شکل دیکھیں پھر پنڈی آنے کی بات کریں، اسلام آباد آئیں ہم فضل الرحمان کو حلوہ کھلائیں گے،حلوہ کھلانیکی آفرصرف فضل الرحمان کیلئے ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے19جنوری کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرینگے تاہم اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون بھی حرکت میں آئیگا،اپوزیشن والے جیساکریں گے ہم بھی ویساہی کریں گے،اپوزیشن ستم کریگی توستم کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ فضل الرحمان بات خراب کرنیکی کوشش کررہے ہیں،2جماعتوں کواندازہ نہیں بات دورتک
جاسکتی ہے،آصف زرداری کواندازہ ہے بات دورتک جاسکتی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاسپورٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے اختیارات استعمال کرکے نواز شریف کے پاسپورٹ کی توسیع نہیں کررہا۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ برطانیہ کیساتھ قیدی حوالگی کاکوئی معاہدہ نہیں،نوازشریف کی واپسی سے متعلق شہزاداکبرمعاملات دیکھ رہے ہیں اوربرطانوی حکومت کیساتھ ڈیل کررہے ہیں،برطانوی حکومت کیساتھ ایم اویوپردستخط نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوگھسیٹ کرلانیکی بات کرناآسان ہے،اسحاق ڈارکونہیں لاسکے،نوازشریف کوکہاںسے لائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریک ٹوڈپلومیسی جوبھی کروارہاہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، پی ڈی ایم والے استعفی نہیں دیں گے اور ضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں