کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، یہ منفی خبریں ہیں اگرکوئی حقیقت ہوتی تو عوام کے سامنے ہوتی، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں مطالبہ کریں گے کہ فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کیا
جائے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کو تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے، پٹرول کی قیمت چارچار بار بڑھانا ظلم ناانصافی ہے،ان کو علم نہیں کہ حکومت نے عوام کو مشکل حالات میں لاوارث چھوڑ دیا ہے حکومت کی ہمیشہ عوام دشمن پالیسیاں رہی ہیں، ان کی تمام پالیسیاں فیل ہوچکی ہیں، کراچی میں بیٹھے ہیں یہاں اسٹیل ملز کے 10ہزار ملازمین کو بے روزگار کردیا ہے، ان کو کوئی سننے والا نہیں ہے، آرڈیننس نکالا ہے سندھ کے ہسپتالوں کو زبردستی قبضے میں لینا چاہتے ہیں ، عدالت کا فیصلہ موجود ہے، اس آرڈیننس کے ذریعے پنجاب اور سندھ میں صحت کا نظام بیٹھ چکا ہے۔حکومت ہر سطح پر عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کیوں ان کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے متاثر ہوں۔ آئین کہتا ہے جہاں گیس پیدا ہوتی ہے ان کا پہلا حق ہوتا ہے، ان کو گیس نہیں دی جارہی، اس سے انڈسٹری تباہ ہورہی ہے ، ان کے چولہے نہیں چل رہے، وہ کھانا نہیں پکا سکتے، یہی پورے پاکستان کا حال ہے، پی ڈی ایم کا مطالبہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، ناجائز وزیراعظم کی وجہ سے پورا ملک تکلیف میں ہے، ان کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوجاتا ہے، بلیک آؤٹ ہوتا ہے لیکن آج تک حکومت جواب نہیں دے سکی کہ کیوں ہوا؟ جعلی ڈگری کے الزامات لگا کر پی آئی اے کو بٹھا دیا گیا، اب ملائشیا میں پی آئی اے کا جہاز روکا گیا، پاکستان تاریخ میں کبھی اتنی بری صورتحال میں نہیں تھا۔ہم کورونا کا مقابلہ کیا، سندھ نے لاک ڈاؤن کیا، جس کی وجہ
سے پاکستان بھر میں وباء کا اتنا نقصا ن نہیں ہوا، ویکسین ہی وہ طریقہ ہے جو مشکل کا حل ہے، ویکسین امپورٹ کرنے میں ہم سب سے پیچھے ہیں، ہم جنوری میں ویکسین لگانے کی توقع تھی، حکومت صرف پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین دینا چاہتی ہے، جس کے پاس پیسا ہوگا وہی ویکسین لگائے گا، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بلین ٹری، بی آر ٹی، فارن فنڈنگ کیس اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کے اپنے ممبر نے کیس بنایا، 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گا اور مطالبہ کرے گا، کیس کو جلد نمٹایا جائے، حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے، کہ کون سے لوگ اور ممالک تھے جنہوں نے اتنا بڑا پیسا پی ٹی آئی کو دیا؟ اتنے سنگین الزامات پر
کراس دی بورڈ حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی زوروشور سے پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کریں گے، میں خود اس ایشو کو اجاگر کروں گا۔19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں اپنے مطالبات رکھیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہم انکار کرتے ہیں،یہ منفی خبریں ہیں، اگر حقیقت ہوتی تو عوام کے سامنے ہوتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں