حکومت نے اتحادی جماعت کا مردم شماری کامطالبہ مان لیا، نیا نظام لایا جائیگا

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف نے اتحادی جماعت ایم کیوایم کا مردم شماری جلد کروانے کا مطالبہ مان لیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جلد ازجلد مردم شماری کرائی جائے گی، ایسا نظام لا رہے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو، مردم شماری پچھلی حکومت نے کروائی تھی، جس پر سب کو اعتراضات تھے۔ وفاقی

وزیر اسد عمر نے گورنر سندھ اور ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مردم شماری ہماری حکومت میں نہیں پچھلی حکومت نے کروائی، مردم شماری کے معاملے پر سندھ اور بلوچستان سے بھی آوازیں آئیں، وہ سیاسی جماعتیں جو مردم شماری پر سیاست کررہی ہیں، میں ان سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا یہ پہلی مردم شماری ہے جس کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جارہا، یہ متواتر ہوتا رہا ہے، ہم بچے تھے تو تب سے سن رہے ہیں، کبھی مردم شماری کو تسلیم نہیں کیا جاتا رہا،کراچی میں مردم شماری پرہمیشہ سے اختلافات رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے وقت ایم کیوایم کی سفارشات کو مدنظر رکھیں گے۔ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مردم شماری ہونی چاہیے۔ ایسا نظام لا رہے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔ اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری تاخیر سے ہوئی۔ کئی مرتبہ مردم شماری پر تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔ شہری علاقوں میں مردم شماری پرسوالیہ نشان تھے۔مطالبہ ہے آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر کرائے جائیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق ایم کیوایم کے ابہام کو دورکریں گے۔ وفاق نئی مردم شماری کیلئے تیار ہے۔ امین الحق کی سربراہی میں کمیٹی کے تکنیکی کام کے بعد مردم شماری ہوگی۔تحریک انصاف نے اتحادی جماعت ایم کیوایم کا مردم شماری جلد کروانے کا مطالبہ مان لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close