اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمر ایوب کے پاس ایک کمپنی کا انویسٹر اقامہ ہے، بابراعوان نے عمر ایوب کے خلاف کنسیل کا مقدمہ دائر کیا ہوا ہے، عمر ایوب نے لندن میں اپنی پراپرٹی کا جواب بھی نہیں دیا، عمر ایوب خود ماضی کی حکومتوں کی ایک لمبی
داستان ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سے کوئی بھی سوال پوچھو تو ان کے پاس ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں دینا۔ حکومت میں معیشت کے 200 ارسطو اب کہیں نظر نہیں آتے۔ بی آر ٹی کا 29 ارب کا منصوبہ 100 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ پارٹی نے پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت کل ملائیشیا میں ملک کی جگ ہنسائی کرائی۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب اسمبلی میں بڑے دعوے کرتے ہیں، سوالات کا جواب دیتے نہیں۔ عمر ایوب اگر ذاتیات پر جائیں گے تو ہم بھی ذاتیات پر جائیں گے۔ عمر ایوب نے کل سینیٹ میں ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگائے۔ عمر ایوب خود ماضی کی حکومتوں کی لمبی داستان ہیں۔عمر ایوب کے پاس ایک کمپنی کا انویسٹر اقامہ ہے، بابراعوان نے عمر ایوب کے خلاف کنسیل کا مقدمہ دائر کیا ہوا ہے، عمر ایوب نے لندن میں اپنی پراپرٹی کا جواب بھی نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن عمر ایوب کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔دوسری جانب ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن میں سی ای او گدوپاورپلانٹ کی نااہلی سامنے آگئی، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی نے کہا کہ گدو پاورپلانٹ چلانے والے سی ای او کا تجربہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا ہے، اہم عہدوں پرغیرمتعلقہ افراد کو بٹھانے سے بریک ڈاؤن ہوتے رہیں گے، ملک بھاگنا شروع نہ ہوجائے اس لیے پاور سیکٹر کو 72 سالوں میں صرف تباہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں