حکومت نے برطانوی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی حکومت کی جانب سے برطانوی کورونا ویکسین اسٹرا زینیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان

(ڈریپ) نے اسٹرازینیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ڈریپ نے چینی ویکسین سائنو فارم کی 10 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ویکسین بنانے والی مختلف کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے، باہمی خریدو فروخت کے معاہدوں یا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو مغربی ویکسینز حاصل کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ کورونا وباءکے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم شروع بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک گیر ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ہفتے کے روز شروع کی جانیوالی مہم کے پہلے دن ملک بھر کے 3 ہزار 6 مقامات پر 3 لاکھ افراد ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوائیں گے۔ افتتاحی روز ہر مرکز پر تقریبا 100 افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 3 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائیگی اور دوسرے مرحلے کے اختتام تک یہ تعداد تقریبا 30 کروڑ افراد تک پہنچ جائیگی۔انہوں نے ویکسین لگوانے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوانے کے بعد چہرے کے ماسک پہننے، معاشرتی دوری اور ہاتھ دھونے سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔وزیراعظم نے ان پر زور دیا کہ وہ مناسب وقت پر ویکسین کا دوسرا ٹیکا بھی لگوائیں اور اس سے محروم نہ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں