نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک گیر ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ہفتے کے روز شروع کی جانیوالی مہم کے پہلے دن ملک بھر کے 3 ہزار 6 مقامات پر 3 لاکھ افراد ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوائیں گے۔ افتتاحی روز ہر مرکز پر تقریبا 100 افراد
کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 3 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائیگی اور دوسرے مرحلے کے اختتام تک یہ تعداد تقریبا 30 کروڑ افراد تک پہنچ جائیگی۔انہوں نے ویکسین لگوانے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوانے کے بعد چہرے کے ماسک پہننے، معاشرتی دوری اور ہاتھ دھونے سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔وزیراعظم نے ان پر زور دیا کہ وہ مناسب وقت پر ویکسین کا دوسرا ٹیکا بھی لگوائیں اور اس سے محروم نہ رہیں۔۔۔۔۔لاہور کی صفائی کا ہدف، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخلاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مشن کلین لاہور کے سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام ورک چارج ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین پر ہوگا، ملازمین کو چھٹی کے متبادل میںرولز کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اتوار والے دن بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ملازمین ڈیوٹی پر ہوں گے، لاہور کو خوبصورت بنانے کے مشن پر گامزن ہیں، زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کرنے کے بعد بھی صفائی کے حوالے سے اہم اقدامات جاری رہیں گے، لاہور کی
شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بھی ترقیاتی محکموں کو اہداف دے دیئے ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں