پتنگ فروشوں کیخلا ف کریک ڈائون جاری 12پتنگ باز گرفتار،1800سے زائد پتنگیں اور24ڈوریں برآمد

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلا ف کریک ڈائون جاری ہے،12ملزمان گرفتارکر کے 1800سے زائد پتنگیں اور24ڈوریں برآمدکرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کاقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ

کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان بشیر احمد اورذیشان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے1210پتنگیں اور05ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ اویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے03 ملزمان عثمان ،مظہر اورعمران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے170پتنگیں اور04ڈوریں برآمد کرلیں، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حسین اوربلال کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے200پتنگیں برآمد کرلیں، ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے200پتنگیں اور10ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ اونیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ارباز اوررحمن کوگرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے 50پتنگیں برآمد ہوئیں،جبکہ ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان منیب اورسجاد کو گرفتارکرکے 25پتنگیں اور 05ڈوریں برآمد کرلیں،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،سی پی اومحمد احسن نے ڈویژنل ایس پیز ،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی اورکیمیکل ڈور کا استعمال انتہائی خطرناک اورجرم ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close