صوابی( این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی ٹوپی روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک اور خصوصاً خیبر پختونخوا اور خاص کر ضلع صوابی میں تاریخی ترقی آئی ہے اور اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وفاق اور پارلیمنٹ میں پہلی بار پختونوں کو نمائندگی
مل چکی ہے جس کی وجہ سے صوابی سمیت صوبہ بھر میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے اور اپنے دور اقتدار میں تمام جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر رہیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال ٹوپی میں تحصیل ٹوپی کے عوام کے لئے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس تقریب سے ایم پی اے حاجی رنگیز احمد، سابق تحصیل ناظم ٹوپی سہیل یوسفزئی اور سہراب حیدر نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان کا ایک تاریخی منصوبہ ہے اور یہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا ایک ایسا منصوبہ ہے جو دنیا کے کسی اور ملک میں صحت کے حوالے سے ایسا منصوبہ نہیں ہے اس منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام کو سالانہ دس لاکھ روپے تک علاج معالجے و آپریشن کے لئے مفت علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر ملے گا خیبر پختونخوا کے جولوگ دیگر صوبوں کراچی ، پنجاب ، اسلام آباد اور جہاں بھی رہتے ہیں وہاں متعلقہ ہسپتالوں میں وہ اس صحت انصاف کارڈ پلس کے ذریعے اپنا مفت علاج کر وائیں گے انہوں نے کہا کہ اس تاریخی منصوبے پر میں وزیر اعظم عمران خان ، صوبائی وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کا مشکور ہوں کیونکہ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے جس سے صوبے کے غریب عوا م کو ان کے دہلیز پر ریلیف ملے
گا۔ انہوں نے کہا کہ گدون صنعتی بستی کو بہت جلد موٹر وے کے ساتھ منسلک کیا جائیگا اسی طرح رشکئی اکنامک زون کے قیام سے نہ صرف علاقے کی تقدیر بدل جائے گی بلکہ اس میں ہر قسم کا روزگار مہیا ہو گا جس کی وجہ سے کافی حد تک بے روزگاری پر قابو پالیا جائیگا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے صوبے کے مختلف علاقوں میں انڈسٹریل زون قائم کئے جارہے ہیں اسی طرح تجارت کو بڑھانے کے لئے افغانستان اور وسطی ایشیاء کے ممالک کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید بہتر کیا جارہا ہے تاکہ افغانستان کے راستے سنٹرل ایشیاء کے تمام راستے کھل جائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان گذشتہ سال کے آخر میں اس مقصد کے حصول کے لئے افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں جب کہ اسی طرح افغان صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے وہ بھی بہت جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ اپنی سوچ کو ہمیشہ بلند رکھیں اپنی محنت اور لگن سے اپنے لئے ایک مقام بنائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود سرکاری سکولوں میں ٹاٹ پر تعلیم حاصل کر چکے ہیں لیکن محنت اور خلوص سے وہ اللہ پاک کے فضل و کرم اور اپنے عوام کے دعائوں اور تعاون سے اس مقام پر پہنچ چکا ہوں انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے
صوابی کے گھر گھر گیس پہنچا کر دم لیں گے۔تر بیلہ ڈیم رائیٹ بینک کالونی اور گدون میں پائور ٹرانسفرمر کے علاوہ صوابی گرڈ اسٹیشن کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے بجلی کی کم وولٹیج اور وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں