معاون خصوصی نے عمران خان کو پاکستان پر اللہ کا احسان قرار دے دیا، کہا،مریم اور شہباز شریف کی ملاقات کی گرم جوشی بھی فراڈ ہے

لاہور( این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان پر اللہ کا احسان ہے ،مجھے کسی نے بتایاہے کہ میرے مقدمے میں بھی شاید انجم ڈار کاہاتھ ہے، براڈ شیٹ کیس پر ہم بھی کام کر رہے ہیں،ان کے پاس جو کچھ ہے پتہ چلے گا،براڈ شیٹ مقدمے کی مریم نوازکو سمجھ ہی نہیں

آرہی، جب انہیں انگریزی میں فیصلہ ملتا ہے تو خوشیاں مناتے ہیں لیکن جب اس کا اردو میں ترجمہ ہوتا ہے تو یہ روتے ہیں،بے بنیاد کیس ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہونے پر شرمندگی محسوس کررہاہوں،ملک لوٹنے والے کس ڈھٹائی سے عدالت پیش ہوتے ہیں اور وکٹری کا نشان بناتے ہیں اس کی سمجھ نہیں آرہی،میرا مقدمہ عدالت میں ہے صحیح اور غلط کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے میںصرف حقائق میڈیا کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ،مریم اور شہباز شریف کی ملاقات کی گرم جوشی بھی فراڈ ہے ۔یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 29 جون کا پاور آف اٹارنی جنرل بزنس کرنے کیلئے تھا ،میرا مقصد کسی کو ہدف بنانا نہیں، میں کمپنی کا نام نہیں لینا چاہتا ،29 ستمبر کو جو لیٹر بنایا گیا اس پر دستخط کرنے والا پاکستان میں ہی نہیں تھا ،یہ سمجھتے ہیں کہ میں امریکی شہری ہوں لیکن میں پانچویں تک ٹاٹ سکول میں پڑا ہوں ،کون حمزہ شہباز کے پیسے یہاں سے اکھٹے کرتا تھا ؟جٹ برادری سے ہوں لیکن کچھ برادری کے لوگوں کی وارداتوں پر شرمندگی ہوتی ہے ،جن صاحب نے یہ مقدمہ کیا ان کی تعلیمی قابلیت صرف میٹرک ہے ،میٹرک تعلیم پر منیجر آپریشن معزز کمپنی نے کسے اور کیوں لگایا ؟۔ انہوں نے کہا کہ انہیںکیس کا فیصلہ انگریزی میںملتا ہے تو خوشی مناتے ہیں ، اردو ترجمہ ہوتا ہے تو روتے ہیں ،مجھے کسی نے بتایا ہے کہ انجم ڈار کا میرے کیس میں

ہاتھ ہے ،براڈ شیٹ کیس پر ہم بھی کام کر رہے ہیں ،کریمنل پروسیڈنگ کا رواج بن گیا ہے ،مریم اورنگزیب سے بہتر عظمی بخاری کام کرر ہی ہیں ،مریم صفدر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں قطری خط ، کیبلری کوئین اور دیگر جھوٹوں کی طرح آج کے جھوٹ بھی بے نقاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خرید و فروخت رک سکے لیکن یہ بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کی بات کرتے ہیں ،میرے جیسے اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن میرے بھائی ہیں ،بہت دفعہ انہوں نے استعفے کا کہا میں نے منع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم اور شہباز شریف کی ملاقات کی گرم جوشی بھی فراڈ ہے جن سے یہ گرم جوشی سے ملتے ہیں وہ بعد میں اپنی انگلیاں گنتے ہیں ،جہاں شہباز شریف نے اوور ٹیک کرنا تھا وہاں مریم اوور ٹیک کر چکی ہے ،شہباز شریف غلطی کر چکے ہیں ،شہباز شریف چپس کا وہ پیکٹ ہیں جس میں چپس کم اور ہوا زیادہ ہوتی ہے ،چپس کے پیکٹ پر بلاول وہ جگہ ہیں جہاں لکھا ہوتا ہے یہاں سے کاٹیں،مریم نے خود کو لیڈر ثابت کرنے کے لئے (ن) کو کو تباہ کر دیا۔انہوںنے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ساری دنیا کی فلائٹس پر دبا ئوبڑھا، پی آئی اے لیز میں ریلیف مانگ رہی ہے ،کیس پاکستان کا پیسہ بچانے کے لئے لڑا جا رہا ہے ،پی آئی اے ملکی خزانے کا پیسہ

بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے،ہم براڈ شیٹ کوباقاعدہ لکھ رہے ہیں ان کے پاس ان سے متعلق جو کچھ ہے پتہ چلے گا،کس نے ان سے کمیشن مانگا وہ بھی پتہ چلے گا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان اس ملک پر اللہ کااحسان ہے،تباہی اپوزیشن کا کامقدر ہے ،اب آپ کویہ لوگ بھاگتے ہوئے نظرآئیں گے،فارن فنڈنگ لینے والے وہ ہیں جنہوں نے اسامہ بن لادن سے فنڈنگ لی تھی ،جمہوریت ہمیں نہ سکھائیں آپ کی جمہوریت سے ملک ٹوٹا تھا۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ کیاگیا ،مجھ سے کوئی پوچھتا ہے کس بات کا مقدمہ تو میرے پاس جواب نہیں ہوتا،2 نومبر2020 کوجعلی لیٹر بنا کر مجھ پر مقدمہ بنایاگیا،جن صاحب نے یہ مقدمہ کیا ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے،مجھے کسی نے بتایاہے کہ میرے مقدمے میں بھی شاید انجم ڈار کاہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں جیل ہمارا دوسراگھر ہے ان کی بات پر حیرت ہے،ہم نے وزیراعظم کے جیسی سیاست کرنی ہے ان چوروں کے جیسی نہیں ،اپنے لیڈر کی تلقین کے مطابق عدالتوں کااحترام کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بے بنیاد کیس ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہونے پر شرمندگی محسوس کررہاہوں،ملک لوٹنے والے کس ڈھٹائی سے عدالت پیش ہوتے ہیں،پچھلی بار بھی کمپنی کانام نہیں لیاتھانہ اب لوں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close