اسلام آباد(آئی این پی)براڈ شیٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے خارجہ امور کمیٹی کو خط ارسال کیا گیا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ چیئرمین نیب بھی ابھی مصروف ہیں تیاری کا وقت چاہیے ، براڈ شیٹ کے معاملے
پر ابھی تیاری نہیں اجلاس ملتوی کیا جائے، خط میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب براڈ شیٹ کے معاملے پر بہت سا ریکارڈ جمع کررہے ہیں وقت دیا جائے ،ا سپیکر قومی اسمبلی سے بھی اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی ، نیب کے خط کے بعد چیئرمین کمیٹی احسان اللہ ٹوانہ نے اجلاس ملتوی کردیااجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خارجہ امور کمیٹی نے 18جنوری کو براڈ شیٹ کے معاملے پر چیئرمین نیب کو طلب کیا تھا۔۔۔۔اہم حکومتی شخصیات اور وزیراعظم کے قریبی افراد نے چین سے کرونا ویکسین چھپ کر لگوا لی اور ۔۔سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰاسلام آباد(پی این آئی ) اہم حکومتی اور وزیراعظم کے قریبی افراد چین سے ویکسین لے کر چوری چھپے لگوا چکے ہیں ۔ سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ ،تفصیلات کے مطابق فرح ناز نامی ٹویٹر صارف نے سوشل میڈیا پر یہ سٹوری شیئر کی جس پر سینئر صحافی سلیم صافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ ظالم بھی ہے ، اہم حکومتی اوروزیراعظم کے قریبی افراد چین سے ویکسین لے کر چوری چھپے لگوا بھی چکے ہیں جبکہ قریبی لوگوں میں بھی بانٹ رہے ہیں لیکن قوم کیلئے ابھی تک ویکسین کا آرڈر بھی نہیں دیا جا سکا ، ایک طرف ریاست مدینہ کا نام اور دوسری طرف یہ سنگدلی ؟ ۔دوسری جانب پاکستان نے کرونا ویکسین کے ہنگامی
استعمال کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے برطانوی ویکسین اے زیڈ ڈی 1222 کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے، اے زیڈ ڈی 1222 کورونا ویکسین آکسفورڈ، آسٹرازنیکا کی تیار کردہ ہے۔ذرائع کے مطابق منظوری ملنے پر آسٹرازنیکا ویکسین درآمدکے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، برطانوی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت پاکستان کمپنی نے مانگی تھی۔کراچی کی فارما کمپنی آسٹرازینکا کی کرونا ویکسین درآمد کرے گی اور نجی سیکٹر کی درآمدہ اسٹرازینکا ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی۔آسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے موثر پائی گئی ہے اور یہ ویکسین برطانوی وزارت صحت سے منظور شدہ ہے، اس ویکسین کی کامیابی کا تناسب 62 فیصد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں