عمران خان کے دس وزرا انہیں دھوکہ دینے والے ہیں، سینئر صحافی نے سینیٹ الیکشن سے قبل بری خبر سنا دی

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 لوگ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ اور ندیم بابر ووٹ نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 لوگوں کا وفد مجھے ملا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم حیفظ شیخ ، ندیم بابر

ایک اور نام ہے جو غیر سیاسی ہے۔ان کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔سینئر صحافی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن بھی ایسے ہی سلیکٹ کرتی رہی ہے۔جس کے بعد کچھ لوگ لاہور آکر بیٹھے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا کل کا دورہ بھی سینیٹ الیکشن کی وجہ سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ان کے 18 ایم پی ایز بکے تھے۔اب بھی منڈی لگ رہی ہے۔میاں نواز شریف اور آصف زرداری سے بڑا خریدار کوئی نہیں ہے۔دونوں نے لاہور میں منڈی لگائی ہوئی ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا وزیراعظم کو یقین ہے کہ جس طرح ان کے 18 سے 20 ایم پی ایز نکلے تھے جن کو انہوں نے پارٹی سے نکال دیا تھا،پنجاب سے اس دفعہ پھر بکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کیونکہ وزیراعظم عمران خان جو لوگ مسلط کرنا چاہ رہے ہیں وہ غیر سیاسی ہیں۔ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کوئی آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے۔سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے ایک بندے نے ایک ایم پی اے کو 35 کروڑ کی بھی آفر کی ہے کہ آپ 5 ایم پی اے لے آئیں تو یہ 35 کروڑ آپ کے۔انہوں نے کہا پیسوں کی آفر ہو گئی ہے۔لاہور میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔سینئر تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کے خفیہ ادارے بہت اہم ترین رول ادا کر رہے ہیں میرے خیال میں ان کو پتا ہوگا کہ اسلام آباد سے کونسی شخصیت آئی ہے وہ لندن بھی گئی تھی اور وہ کس کس سے رابطے کر رہا ہے ، جب کہ وہ شخصیت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ پیسوں کی کوئی حد نہیں ہے بس بندے لائیں۔

close