مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں مایوسی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء عصمت اللہ خان ترین نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اورمرکزی سیکرٹری جنرل منظوراحمد کاکڑ نے عصمت اللہ خان ترین کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے

کہا ہے کہ بی اے پی صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے بلاتفریق رنگ نسل اور مذہب کے عوامی خدمت پارٹی منشور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء عصمت اللہ خان ترین کی بی اے پی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمددمڑ ‘ رکن قومی اسمبلی اسرار اللہ ترین ‘ ضلع کوئٹہ کے صدر ولی نورزئی ‘ اسفندیارخان کاکڑ ‘ سیف الرحمان تارن و دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے عصمت اللہ خان ترین کو بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے پی بی 20 پشین تھری کے انتخابات کے لئے امیدوار نامزد کرکے ٹکٹ دے دیا وزیراعلیٰ بلوچستان و بی اے پی کے صدر جام کمال مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظوراحمدکاکڑ نے عصمت اللہ خان ترین کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ بی اے پی کو مزید فعال کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی بلارنگ و نسل اور مذہب کے خدمت پر یقین رکھتی ہے پارٹی منشور کے مطابق عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ بی اے پی کا صوبہ میں عوام کے مسائل کے حل اور انہیں گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں بی اے پی عوام سے الیکشن سے قبل کئے گئے وعدوں کو

ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close