لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 23 بینک اکاؤنٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ کو لیز پر چلایا جا رہا ہے، لیز پر لیے گئے طیارے بھی
ضبط ہو رہے ہیں۔اللہ کرے کبھی سلیکٹڈ کی بھی لیز کی طرح ضبط کی خبر آئے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگکیس الیکشن کمیشن میں پینڈنگ پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس فورم پر انصاف کی توقع کریں، ہمیں انصاف کی توقع نہیں ہے۔ الیکشن کے پورے نظام کو فیئر فری بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2018ء کے انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔آنے والا سال الیکشن کا سال ہے، الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔ پروپیگنڈے پر بنائی گئی حکومت پروپیگنڈے سے چلائی جارہی ہے۔ حکومت کو چلانے والے بھی اس بات پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کررہے ہیں لوگوں پر ملک پر رحم کرو۔ حکومت چلانے والے پیچھے ہٹیں تو حکومت ایک ہفتہ نہیں چل سکتی۔ مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے ہمیں کبھی 5 روپے نہیں دیے۔معافی مریم اورنگزیب نہیں مانگیں گی، اب آپ کا وقت معافی مانگنے کا ہے۔ ہم نے فارن فنڈنگ پر جواب جمع کرادیا ہے، آپ بھی جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازپنڈی کے کسی مقام سے کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے لانگ مارچ پنڈی کی طرف کرنے کا کہا ہے فیصلہ نہیں کیا۔ لانگ مارچ کے مقام کا فیصلہ سب کی مشاورت سے ہوگا۔جب ہم نے جلسوں کا آغاز کیا تو کہتے تھے یہ جلسے نہیں کرسکتے۔ ہم نے جلسے کرکے دکھائے، عوام نے بھرپور پذیرائی کی۔ لانگ مارچ میں مریم نواز کی قیادت میں پورا پنجاب چلے گا۔ لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن ہے اسی طرح تحریک عدم اعتماد کا بھی آپشن ہے۔ ان میں اور ہم میں بہت فرق ہے، ہم سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ تھے۔ ہر قیمت پر پروپیگنڈے پر قائم حکومت گرائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں