سال2021کادوسراہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پربھاری،اشیا مزید مہنگی ہو گئیں

کراچی (این این آئی) سال2021کا دوسراہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا ، درآمد اور کرشنگ سیزن کے چینی کی قیمت میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسط 2روپے 89 پیسے فی کلو

مزید مہنگی ہوگئی، پانچ ہفتے میں چینی کی قیمت میں اوسط 11روپے 86پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 92 روپے 95پیسے فی کلو ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 15 روپے 84پیسے مہنگا ہوگیا۔ دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال چنا پانچ پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دال ماش 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 3 روپے 13 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 92 پیسے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلا 3 روپے 51 پیسے فی درجن مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے لہسن ، چاول، پسی ہوئی مرچ کی قیمت بھی بڑھی۔ گزشتہ ہفتے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے انڈے 31 روپے 9 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر ایک ہفتے میں 9 روپے 46 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت میں دو روپے 16 پیسے کمی ہوئی۔ پیاز ایک روپے 69 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں مرغی 4روپے 94 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوا حالیہ ہفتے 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔۔۔تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے پراجیکٹس کا آغاز، پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اور گیس کی بولی کھول دیاسلام آباد (پی

این آئی) پٹرولیم ڈویژن نے 20 آئل اور گیس بلاکس کی بولی کھول دی، نئے آئل وگیس بلاکس کی کھدائی سے کم ازکم 71 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئے گی، کھدائی والے علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹ اور نوکریوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، ای اینڈ پی کمپنیاں 1.3ملین ڈالر خرچ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابقپٹرولیم ڈویژن نے 20 آئل اور گیس کی بڈز کھول دی ہیں۔بڈز کھولنے کے عمل کے دوران تمام کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔ تیل و گیس کی دریافت والے علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔ ای اینڈ پی کمپنیاں کھدائی والے علاقوں میں 1.3ملین ڈالر خرچ کریں گی۔ نئے آئل وگیس بلاکس کی کھدائی سے کم ازکم 71 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئے گی۔ اسی طرح تیل و گیس دریافت و پیداواری سرگرمیوں سے نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔مزید برآں رواں مالی سال2020-21 کی دوسری سہ ماہی میں ملک میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی، دوسری سہ ماہی میں 5 آئل فیلڈز اور 4 گیس فیلڈز شامل ہوئیں۔خام تیل کی پیداوار 6 فیصد کمی سے 76

ہزار 331 بیرل یومیہ پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق مردان خیل اور مکوڑی آئل فیلڈز سے پیداوار میں کمی سے خام تیل کی پیدوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد کمی ہوئی، چندا، مرم زئی اور مکوڑی ایسٹ سے خام تیل کی پیداوار میں 5 سے 46 فیصد تک اضافہ ہوا۔رواں مالی کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار 4 فیصد کم ہو کر 3 ہزار 409 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی، کنڈھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے 6 سے 18 فیصد ہیداوار میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 4 نئی گیس فیلڈز سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سسٹم میں شامل ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں