سینیٹ انتخابات میں فتح یقینی، تحریک انصاف نے اہم سیاسی جماعت سے اتحاد کر لیا

لاہور (پی این آئی) سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان اتحاد ہوگیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ق لیگ کے ساتھ مل کر لڑنا چاہتے ہیں، جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں پورا ساتھ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم

عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ق لیگ کے ساتھ مل کر لڑنا چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں بہتر حکمت عملی سے کامیابی ممکن ہوگی۔جس پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں پورا ساتھ دیں گے۔ وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے جوڑ توڑ کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار آپ سے رابطہ کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ باہمی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کریں۔ واضح رہے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق وفاقی اور پنجاب حکومت میں بھی اتحادی جماعتیں ہیں۔ اس سے قبل دونوں جماعتوں نے الیکشن 2018ء میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے آج لاہور کا دورہ بھی کیا۔ جس میں وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور انتظامی امور سمیت سینیٹ و ضمنی انتخابات بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان کو قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2 سال میں 31 ارب کی زمین واگزار کروائی گئی، پولیس اور انتظامیہ نے آپریشن کرکے زمین واگزار کروائی۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ملاقات کی۔ جس میں وزیراعظم کو پولیس اور انتظامی امور سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کی کارکردگی اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close