گیس بحران شدت اختیار کر گیا، گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب بھر میں گیس بحران شدت اختیار کرنے کے باعث صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹری کو 24 گھنٹے کے لیے گیس کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس

بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ گیس بحران میں شدت کے باعث نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹری کو 24 گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی روک دی گئی ہے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ گیس کی موجودہ طلب و رسد کو دیکھتے ہوئے گھریلو صارفین کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق صنعتوں کو گیس کی فراہمی 16 جنوری شام 5 بجے تک معطل رہے گی۔جبکہ گھریلو صارفین اور ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی معمول کے مطابق دی جاتی رہے گی۔ واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب بھر میں عوام کو گیس بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔صوبہ سندھ میں سی این جی بھی بند کر دی گئی تھی جبکہ گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے 20 آئل اور گیس بلاکس کی بولی کھول دی ہے۔ نئے آئل وگیس بلاکس کی کھدائی سے کم ازکم 71 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئے گی، کھدائی والے علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹ اور نوکریوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، ای اینڈ پی کمپنیاں 1.3ملین ڈالر خرچ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے 20 آئل اور گیس کی بڈز کھول دی ہیں۔ بڈز کھولنے کے عمل کے دوران تمام کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔ تیل و گیس کی دریافت والے علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔ ای اینڈ پی کمپنیاں کھدائی والے علاقوں میں 1.3ملین ڈالر خرچ کریں گی۔ نئے آئل وگیس بلاکس کی کھدائی سے کم ازکم 71 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئے گی۔ اسی طرح تیل و گیس دریافت و پیداواری سرگرمیوں سے نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close