بڑی خوشخبری، تین ممالک نے پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کیلئے پیش کش کر دی، پیداواری صلاحیت میں کتنا اضافہ ہو گا؟

کراچی (پی این آئی) پیداواری صلاحیت کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ ٹن کر سکتے ہیں، 3 ممالک نے پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کیلئے پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس، چین کے ساتھ ساتھ کورین کمپنی نے بھی دلچسپی ظاہر کر دی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ملز

کو چلایا جائے گا اور پیداواری صلاحیت کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ ٹن کیا جائے گا۔حال ہی میں ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ سٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلایا جائے گا، پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار کو ایک ملین سے تین ملین ٹن کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز اس کمپنی کی ہولڈنگ کمپنی کے طور پر موجود رہے گی۔روسی, چین اور کورین کمپنیز پاکستان سٹیل ملز میں دلچسپی ظاہر کر رہے۔ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کے نان کور اثاثہ جات ذیلی کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے۔ پاکستان سٹیل ملز کی 18 ہزار ایکڑ کور اراضی ہے۔پاکستان سٹیل ملز کے پاس 1268 ایکڑ اراضی نان کور ہے۔ پاکستان سٹیل ملز 1268 ایکڑ اراضی کی ویلیو ایشن کرائی جائے گی۔ اجلاس کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی اراضی اور پلانٹ کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ نو ہزار ایکڑ پر مختلف صنعتیں لگائی گئی ہیں۔ کور لینڈ پاکستان سٹیل ملز کے پاس رہے گی۔ امسال جون تک پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری مکمل کی جائے گی۔ پیداواری صلاحیت کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ ٹن کر سکتے ہیں، 3 ممالک نے پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کیلئے پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس، چین کے ساتھ ساتھ کورین کمپنی نے بھی دلچسپی ظاہر کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close