نئے سال کا دوسرا ہفتہ بھی عوام کی جیبوں پر بھاری، مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا تفصیلات آگئیں

لاہور( این این آئی )نئے سال کا دوسراہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا ،23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور7اشیاء کی قیمتوںمیں کمی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسط 2روپے 89 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 92 روپے 95پیسے فی کلو ہوگئی۔گھی کا

اڑھائی کلو کا ڈبہ 15 روپے 84پیسے مہنگا ہوگیا۔ دال مونگ 2 روپے 14 پیسے ،دال چنا پانچ پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دال ماش 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 3 روپے 13 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 92 پیسے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلا 3 روپے 51 پیسے فی درجن مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے لہسن ، چاول، پسی ہوئی مرچ کی قیمت بھی بڑھی۔ 7 ء اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے انڈے 31 روپے 9 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر ایک ہفتے میں 9 روپے 46 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت میں دو روپے 16 پیسے کمی ہوئی۔ پیاز ایک روپے 69 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں مرغی 4روپے 94 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوا حالیہ ہفتے 21 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ’’مہنگائی کے سونامی میں گھری عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا‘‘ آئل کی فی لٹر قیمت ٹرپل سنچری، اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں بے قابو غریب عوام کیلئے گھر کا کچن چلانا مشکل ہو گیا مہنگائی کے سونامی میں گھری عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا، آئل کی فی لٹر قیمت ٹرپل سنچری تک پہنچ گئی۔درجہ اول آئل کی قیمت میں 29 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا، درجہ اول کا کوکنگ آئل 29 روپے اضافے سے 296 روپے کا لٹر ہو گیا، 5 لٹر پاؤچ پیک کی قیمت 1335 روپے سے بڑھ کر1480 روپے تک جا پہنچی، ایک روز قبل گھی کی فی کلو قیمت بھی 10روپے بڑھائی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کسی شعبے میں تو ریلیف دے ان کیلئے تو کچن چلانا مشکل ہو گیا ہے، مہنگائی سے ستائی عوام نے وزیراعلی عثمان بزدار،

وزیراعظم عمران خان سے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لینے اور قیمتیں پرانی سطح پر بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے.شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔دکاندارریٹ لسٹ کے بغیر من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب 125 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 170روپے کلومیں فروخت ہوتے رہے، امرود 83 کی بجائے 120روپے کلو، کیلے 83 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 120روپے تک، ناریل 145 روپے فی عدد لیکن اوپن مارکیٹ میں 200روپے فی عدد، فروٹر 73 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 100روپے تک، کینو 71 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 100روپے تک، مسمی 86 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 100روپے تک، ایرانی کھجور 210 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 250 تک، انار 360 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 420 روپے تک، آلو 37روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 50 روپے تک، پیاز36 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 50 روپے تک، ٹماٹر 80 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے تک، دیسی

لہسن 285روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 300 روپے تک، چائنہ لہسن 190 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 210روپے تک، تھائی لینڈ ادرک 270 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 320 تک، چائنہ ادرک 300 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 350روپے تک، سبز مرچ 197 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 220 روپے تک، شملہ مرچ 93 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 110 روپے تک، چائنہ لیموں 60 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 80 روپے تک فروخت ہوتے رہے۔برائلر 13 روپے اضافے کے بعد 219 روپے کلو ہو گیا، فارمی انڈے آج پھر 15 روپے سستے ہو گئے، نئی قیمت 146 روپے درجن مقرر کر دی گئی۔ انڈے دو دن میں 28 روپے تک سستے ہو گئے۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق فارمی انڈوں کی 30 درجن پیٹی کی نئی قیمت 4260 مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 9 روپے بڑھ گیا، 143 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 9 روپے بڑھ گیا، 151 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close