اسلام آباد (این این آئی)وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت و تعلیم نے یکم فروری کو پہلی سے 8ویں جماعت تک اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 20 جنوری کو جائزہ اجلاس میں کرنے پر اتفاق کرلیا۔تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت
اور تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد متعدد فیصلے کیے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سوائے ونٹر زون کے نویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھلیں گے۔بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پری پرائمری، پرائمری، مڈل اور ہائر ایجوکیشن کی کلاسیں یکم فروری 2021 کو شروع ہوں گی۔وزرا نے فیصلہ کیا کہ ’20 جنوری کو ایک جائزہ لیا جائے گا کہ آیا ملک بھر میں کو کھول دیا جائے یا پھر یکم فروری کے بعد کیسز کی اضافی شرح سے متاثرہ ضلعوں یا شہروں کو الگ کرنے کا طرز اپنایا جائے جبکہ ملک کے دیگر حصے کھلے ہوئے ہوں۔بیان کے مطابق جائزہ لیا جائے گا کہ اسکولوں کے بند ہوجانے کی صورت میں خیبر پختونخوا کے تجربے کی طرح ہفتے میں ایک دن اسکول کھولے جاسکتے ہیں۔وفاقی اور صوبائی وزرا نے فیصلہ کیا کہ 20 جنوری کو مذکورہ پہلووں کے جائزے کی بنیاد پر یکم فروری سے ادارے کھولنے کے فیصلے کو حتمی شکل دی جائیگی۔ وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت و تعلیم نے یکم فروری کو پہلی سے 8ویں جماعت تک اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 20 جنوری کو جائزہ اجلاس میں کرنے پر اتفاق کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں