ملتان (این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموںکی جنوبی پنجاب میں ملاوٹی وممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 301فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 245کووارننگ نوٹسز جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم اے فوڈز کونمکو کی تیاری میںزائدالمیعاد اچار ، لیموں فلیورز اور مٹری دال کے استعمال، المکہ فوڈز سنیکس یونٹ کو مصنوعی مٹھاس کے استعمال جبکہ شریف بیف شاپ کو گوشت فرش پر سٹور کرنے اور سلاٹرنگ سلپ نہ ہونے پر سیل کردیا۔ خانیوال میں دیسی ڈرنکنگ واٹرکو غیر قانونی ڈی سیلنگ کرنے، پاکپتن میں چمن ریسٹورنٹ کے ورکنگ ایریا میں واشروم، مردہ چوہوںکی موجودگی اور الرحمان ڈیری کھویا یونٹ کو کھوئے کی تیاری میں گھی کی ملاوٹ کرنے پر سربمہر کیا ۔ بہاولپور میں ریڈ چلی مصالحہ یونٹ، غلام مصطفی کریانہ سٹور جبکہ رحیم یارخان میں شیخ اعجاز کریانہ سٹور اور اویسیہ کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچوں کی فروخت پر سیل کردیا ۔ڈی جی خان میں ندیم ڈرنک کارنر کو گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیاگیا۔علاوہ ازیں متعددفوڈ پوائنٹس کو زائدالمیعاد اجزاء کے استعمال، مکھیوں کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2لاکھ45ہزار کے جرمانے کیے گئے۔مزید برآں 245 فوڈپوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پراصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ کارروائیوں کے دوران 370کلو ملاوٹی مرچیں، 400کلو سنیکس، 45کلو زائد المیعاد فلیورزبرآمد جبکہ 15کلو مضر صحت گوشت اور150ساشے گٹکا تلف کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں