کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیں، ان کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان کے چوکے چھکے

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیںاوران کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں-ملک کو لوٹا اور باہر بھاگ گئے یہ کہاں کی سیاست اور عوام کی خدمت ہے؟ لوٹ مار کرنا اور اقامے لینا مسلم لیگ(ن)

اور پیپلز پارٹی کی گھٹی میں پڑا ہوا ہے-انہوںنے کہاکہ ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی- منصوبوں میں عوام کی ضرورت کی بجائے مالی مفاد کو مد نظر رکھنے والا جعلی خادم اعلیٰ کی منی لانڈرنگ کی ہوش روبا داستانیںبچے بچے کی زبان پر ہیں-کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں -وزیراعظم عمران خان کی ایماندار قیادت کے سامنے ان کی حیثیت بونوں جیسی ہے-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرپشن اور کورونا سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں-کورونا کے دوران بروقت اور عوام دوست فیصلوں کے مثبت اثرات کو دنیا بھر میں سراہا گیا-پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسوں کی تعداد 147,292 تک پہنچ چکی ہے-24 گھنٹے میں کورونا کے767 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 25 مریض جاں بحق ہوئے ہیں-کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 4,348 ہو چکی ہے-24 گھنٹے کے دوران 14,411 ٹیسٹ کئے گئے اوراب تک 2,655,241 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔۔۔۔۔براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، اس میں نئے نئے انکشافات ہوں گے، شیخ رشید نے ایک سو دن میں ایف آئی اے کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ کر دیالاہور (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے براڈ شیٹ کو پانامہ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پانامہ میں بھی کوئی جواب نہیں دے سکے تھے اور اس میں

بھی جواب نہیں دے رہے ، اس میں نئے نئے انکشافات ہوں گے ، وزیر اعظم عمران خان نے واضح کہا ہے کہ 16فروری کے بعد نواز شریف کےپاسپورٹ کی تجدید نہیں کرنی ، پی ڈی ایم کے 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے لیکن اگریہ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کریں گے تو پھر قانون حرکت میں آئے گا ، پیپلز پارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے اوربہتر کھیل رہی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان آخری پانچ اوور کا میچ کھیلنا چاہتے ہیں ،سو روز میں تحصیل سطح پر نادرا کے دفاتر کھولیں گے اور کوشش ہو گی کہ نادرا موبائل وینز کے ذریعے خود جا کر لوگوں کو شناختی دیں ، سو روز میںایف آئی اے کو ٹھیک کرینگے او رڈی پورٹ ہونے والوں کیلئے نیا قانون بنائیں گے،ٹیلیفون کالز کی باتیں صرف کمپنی کی مشہوری کے لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نادرا میگا سنٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور میں نادرا کے مزید دو دفتر بنائیں گے ، تمام ویزے آن لائن کر دئیے ہیں ، تحصیل کی سطح پر نادرا کے دفاتر بنائے جائیں گے تاکہ لوگوں کو دور کا سفر طے نہ کرنا پڑے اور اسی طرح نادرا موبائل وینز کے ذریعے شناختی کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کی 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کے معاملے پر میری سربراہی میں سیاسی کمیٹی بنائی ہے ،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں