ضمنی الیکشن سے متعلق جمیعت علمائے اسلام نے بھی یوٹرن لے لیا، حتمی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف سیاسی پارٹیوں کے اتحاد پاکستان جمہوری تحریک (پی ڈی ایم) میں شامل دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے بھی جمعرات کو انتخابات لڑنے کا فیصلہ

کر لیا.جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی پارٹی ملک کے 8 قومی اور صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی تاہم شام کو ہونے والے ایک اجلاس میں پارٹی نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا.اسلم غوری کا دعوی ہے کہ ضمنی انتخابات میں سے دو نشستیں جے یو آئی کی ہیں واضح رہے کہ خیبر پ±ختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 پرجیتنے والے رکن قومی اسمبلی منیراورکزئی کا تعلق جے یو آئی سے تھا لیکن وہ دو جون، 2020 میں کورونا وائرس سے چل بسے اسی طرح بلوچستان کے علاقے پشین میں صوبائی اسمبلی کی نششت پی بی 20 جے یوآئی( ف) کے راہنما سید فضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی.واضح رہے کہ یکم جنوری، 2021 کو رائیونڈ میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم جس دن استعفے دینے کا اعلان کرے گے اس سے ایک دن پہلے بھی اگر کوئی ضمنی الیکشن ہوا تو وہ اس ”جعلی حکومت“ کے لیے راستہ کھلا نہیں چھوڑے گی. الیکشن کمیشن نے سندھ کی تین اور بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی ایک، ایک صوبائی نشست جبکہ قومی اسمبلی کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک، ایک نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا ہے صوبائی اسمبلی کی جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ان میں سندھ کے حلقے پی ایس-52 عمر کوٹ، پی ایس-88 ملیر اور پی ایس-43 سانگھڑ جبکہ پی پی-51 گوجرانوالہ (پنجاب)، پی

کے-63 نوشہرہ (کے پی) اور پی بی-20 پشین (بلوچستان) شامل ہے.قومی اسمبلی کی جن دو نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے ان میں این اے-75 سیالکوٹ اور این اے-45 کرم شامل ہے الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کی ایک صوبائی نششت پی ایس 52 پر پورے ایک سال بعد ضمنی انتخاب 19 جنوری کو ہوگا یہ نشست 19 جنوری، 2020 کو سید علی مردان شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی مگر کورونا وبا کے سبب الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن ملتوی کر دیا تھا باقی حلقوں میں ضمنی الیکشن 19 فروری کو ہوں گے خیال رہے کہ سندھ میں نون لیگ نے پی پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں