مفتی پوپلزئی اور فواد چوہدری دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان، رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے ایک دن روزہ اور ایک دن عید پر پوری قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی سائنس سے بھی مدد لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے مفتی شہاب الدین اور فواد چوہدری دونوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ ان۔

خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز وزارت مذہبی امور میں مرکزی۔ روئت ہلال کمیٹی اور۔زونل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس۔ موقع پر۔ انہوں نے جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کا بھی اعلان کیا۔ زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ شہروں میں ہوئے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام علما و مسالک کو ساتھ لیکر چلیں گے۔سائنسی معلومات اور شرعی شہادتوں پر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اور چاند پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس بھی جائیں گے۔فواد چوہدری کے پاس ان کی وزارت میں بھی گیا تھا دونوں کو ساتھ لیکر چلیں گے سپارکو سائنس و ٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے مگر فیصلہ شریعت ہر شہادتوں سے کریں گے۔مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور کراچی کوئٹہ لاہور اور اسلام آباد میں کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں ملکر آگے بڑھیں گے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لئے سائنسی آلات سے مدد ضرور لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر ہوگا۔۔۔۔تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی گئی، معاملہ عدالت میں پہنچ گیااسلام آباد (پی این آئی) تعلیمی ادارے

کھولنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری کو کھولنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایاہے کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔مگر کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی۔تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جا رہا۔ درخواست گزرا نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھا جائے تاکہ بچے کورونا سے محفوظ رہ سکیں گے اور اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکیں گے۔دوسری جانب آج ہی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے جا رہے ہیں،اگر تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری کر دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close