اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور ذیلی ادارےکب سے کھلیں گے؟ اعلان کر دیا گیا

پشاور(این این آئی)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور ذیلی ادارے 18جنوری سے کھلیں گے۔ اسلامیہ کالج رجسٹرار آفس نے بتدریج تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔ علامیہ کے مطابق کالجیٹ سکول کے 8ویں تک کلاسز 25جنوری اور میٹرک کلاسز18 جنوری سے شروع ہونگے، اسلامیہ کالج کے

انٹرمیڈیٹ کلاسز کا آغاز25 جنوری سے ہوگا،یونیورسٹی سطح پر بی ایس،ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز یکم فروری 2021سے شروع ہونگے ، تمام طلبہ اور سٹاف کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔۔۔۔دونوں بڑی اپوزیشن جماعتیں مشکل میں، الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوغیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیااسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا۔18جنوری کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کو اٹھارہ جنوری کو دن 12 بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ نوٹس جاری کر دیاگیا۔لیکشن کمیشن نے 18 جنوری کو پیپلزپارٹی کو دن دو بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہےتعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی گئی، معاملہ عدالت میں پہنچ گیااسلام آباد (پی این آئی) تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری کو کھولنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر

دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایاہے کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔مگر کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی۔تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جا رہا۔ درخواست گزرا نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھا جائے تاکہ بچے کورونا سے محفوظ رہ سکیں گے اور اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکیں گے۔دوسری جانب آج ہی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے جا رہے ہیں،اگر تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری کر دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں