جتنے مرضی ایم پی اے لاؤ پیسوں کی پرواہ نہ کرو انہیں بولو کتنے پیسے لینے ہیں، سینئر صحافی نے سینیٹ الیکشن سےقبل ہارس ٹریڈنگ کا انکشاف کر دیا

لاہور (پی این آئی) اسلام آباد سے ایک اہم ترین سرکاری شخصیت سے 4 دن سے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور وہ کہہ رہا ہے کہ جتنے مرضی ایم پی اے لاؤ پیسوں کی پرواہ نہ کرو انہیں بولو کتنے پیسے لینے ہیں ، یہ انکشاف سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بظاہر وہ بلکل نارمل سے گھر کے ہیں اور 2 ، 4 این جی اوز سے پیسے بناتے ہیں لیکن آج کل وہ بہت اہم بندے ہیں۔سینئر تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کے خفیہ ادارے بہت اہم ترین رول ادا کر رہے ہیں میرے خیال میں ان کو پتا ہوگا کہ اسلام آباد سے کونسی شخصیت آئی ہے وہ لندن بھی گئی تھی اور وہ کس کس سے رابطے کر رہا ہے ، جب کہ وہ شخصیت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ پیسوں کی کوئی حد نہیں ہے بس بندے لائیں۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والوں نے پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع کردی، ٹکٹ لینے والوں میں بابر اعوان، شہزاد اکبر، فردوس عاشق اعوان، عبدالحفیظ شیخ ،عبدالرزاق داؤد ودیگر شامل ہیں، ریٹائر ہونے والے سینیٹرز بھی ٹکٹ کیلئے دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن قریب آنے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ لینے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف میں ٹکٹ کے حصول کیلئے لابنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ متعدد امیدواروں نے سینیٹ الیکشن لڑنے کی تیاری کرلی ہے، سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے امین اسلم، عبدالحفیظ شیخ ، عبدالرزاق داؤد، بابراعوان، محمود مولوی، اشرف قریشی، فردوس عاشق اعوان، شہزاداکبر، سیف اللہ نیازی، اعجازچودھری، ارشد داد اور ڈاکٹر زرقا متوقع امیدواروں میں شامل ہیں، اسی طرح کچھ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز نے بھی دوبارہ سینیٹر بننے کے لیے پارٹی میں لابنگ کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں