کراچی(این این آئی) پاکستان میں جمادی الثانی 1442 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔زونل رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایاکہ کراچی،کوئٹہ، عمر کوٹ اور دیگر مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں ملی ہیں، یکم جمادی الثانی
آج(15 جنوری)بروز جمعہ کو ہوگی۔چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ ہم تمام احباب کو ساتھ لیکر چلے گے، ہم وزارت سائنس، اور دیگر اداروں سے بھی مدد لیں گے۔مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ ہم بہت جلد پشاور کا دورہ کریں گے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بھی ملاقات کریں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ہم ایک عظیم ادارہ بنانے جارہے ہیں، اس کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام، سپارکو، محکمہ موسمیات، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور مذہبی امور کے افراد موجود ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ تمام فیصلہ شرعی شہادتوں کی بنیاد پر کریں گے،ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹی کہ اجلاسوں کی صدارت کروں گا اور اس فورم کے زریعے وحدت پیدا کریں گے۔ ۔۔۔۔دونوں بڑی اپوزیشن جماعتیں مشکل میں، الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوغیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیااسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا۔18جنوری کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کو اٹھارہ جنوری کو دن 12 بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ نوٹس جاری کر دیاگیا۔الیکشن کمیشن نے 18 جنوری کو
پیپلزپارٹی کو دن دو بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں