اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اسلام آباد میں احتجاج پر پابندی نہیں، حکومت اپوزیشن کے مجوزہ احتجاج کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، مولانا فضل الرحمن کو حلوہ دینگے ۔میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ عدالت کہہ چکی ہے کہ ہر جگہ
احتجاج نہیں ہوسکتا۔وزیرِاطلاعات سے سوال کیا گیا کہ عدالت نے فیض آباد دھرنے کے کیس میں کچھ اور کام بھی کرنے کو کہا تھا؟ تو شبلی فراز نے کہاکہ اس پر آپ فروغ نسیم سے سوال کریں۔انہوں نے کہا کہ چائے پانی کا انتظام تو ابھی نندن کے لیے بھی کیا تھا، پھر یہ تو ہمارے اپنے لوگ ہیں۔شبلی فراز نے دھرنے والوں کو پیزا دینے کے سوال پر کہا، یہ لوگ حلوے کے عادی ہیں، انہیں حلوہ دیں گے۔۔۔۔سکول18 کو کھلیں گے، اگر کورونا کا پھیلاؤ نظر آیا تو کیا کریں گے؟ وزیر تعلیم نے اعلان کر دیالاہور (آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 18 جنوری سے نجی اور سرکاری سکولز کھولنے جا رہی ہے اور اگر حکومت نے محسوس کیا کہ سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تو حکومت کو اگر سکول بند کرنا پڑے تو انسکولوں کو فوراً بند کردیا جائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ 18 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد شیڈول کے مطابق 50 فیصد طلباء و طالبات کو ایک دن اور باقی 50 فیصد طلباء کو دوسروے روز کلاسوں میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ سکول آنے والے طلباء و طالبات کے لئے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں