بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف ملازمین میدان میں آ گئے، قلم چھوڑ ہڑتال کر دی

لاہور( این این آئی )بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی گئی ۔پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ۔ تمام سب ڈویژنز میں صرف ایمرجنسی ڈیوٹی پر معمور ملازمین کام کرتے

رہے ۔یونین کی کال پر لیسکو کے ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس دوران شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیاگیا جس سے ملحقہ شاہراہوںپرٹریفک کا شدید دبائو رہا۔۔۔۔ لاہور کے تمام سرکاری کالجوں کو روز مرہ کی بنیاد پر ڈینگی رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری لاہور(پی این آئی)کالج پرنسپل کو ڈینگی ڈیش بورڈ میں روز مرہ کی رپورٹ 12 بجے تک اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کالج حدود میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا کالج پرنسپل انسداد ڈینگی مہم کی رپورٹ تصاویر کے ساتھ ڈائیریکٹر کالجز لاہور کے دفتر ارسال کریں گے ڈینگی ڈیش بورڈ پر 12 بجے تک رپورٹ اپ لوڈ نہ ہونے پر پرنسپل کے خلاف کارروائی کی جائے گی اٹھارہ فروری سے کالج کھلنے سے قبل ہی انسداد ڈینگی مہم پر عمل درآمد کر دیا گیا ضمنی الیکشن، مسلم لیگ (ن)نے پیپلزپارٹی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا کراچی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے سندھ بھر میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کراچی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں ن لیگ نے سندھ بھر میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی

کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نااہل حکومت نے 2 سال میں عوام کو قلاش کر دیا ہے۔ 5 سال میں کیا ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار تصور کیے جائیں گے۔ن لیگ ان کی مکمل حمایت کرے گی۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بےروزگاری اور غربت نے عوام کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔رہنما ن لیگ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہم ہر جگہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ووٹ بھی دیں گے اور پولنگ اسٹیشنز بھی سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد پی ڈی ایم نے سینٹ کا میدان بھی خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ڈی ایم سینٹ کے انتخابات کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہو گی ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سندھ سےسینیٹ میں نئے لوگوں کو بھی لانے کا سوچ رہی ہے جس حوالے سے کئی نام زیر غور ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد سسی پلیجو کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے، جبکہ ذرائع نے کہا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو کابینہ میں بھی اہم ذمہ داری دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن اور

جے یو آئی سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close