کراچی (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاستدان کو دبانے کا ذریعہ ہے، نیب دوسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرتا ہے، آج خود کھڑا ہے، براڈ شیٹ کو نواز شریف کیخلاف کچھ نہیں ملا۔ شاہدخاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو کس نے
اختیار دیا عوام کا 7 ارب ایک کمپنی کے حوالے کر دے، برطانوی عدالت کا فیصلہ پبلک کیوں نہیں کیا جاتا ؟ اعلی عدلیہ اس معاملے پر ازخود نوٹس لے، سپریم کورٹ نے فیصلوں میں لکھا نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آر او دیا گیا، جن کیخلاف کچھ نہ ملا انہیں نیب عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موڈیز کی کریڈٹ دینے کی رپورٹ ہر ہفتے بنتی ہے، موڈیز کی رپورٹ شادیانے بجانے کیلئے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل گزشتہ 30 سال سے نجکاری کے دہانے پر ہے، پاکستان سٹیل کے ملازمین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سینیئر خاتون رہنما نورین مسعود گیلانی کو پی پی 16 کیلئے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا پاکستان مسلم لیگ (ن)کی اعلی قیادت نے سینیٸر خاتون رہنما نورین مسعود گیلانی کوپی پی 16 کے لٸے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نورین مسعود گیلانی کی پارٹی خدمات پر سینیٸر خواتین رہنما ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگزیب، نزہت نے سینیٸر خاتون رہنما نورین مسعود گیلانی کو پی پی 16 کی جنرل سیکریٹری مقرر ہونے پراپنے ہاتھ سے نوٹیفیکیشن دیا اور امید ظاہر کی کہ نوریں مسعودگیلانی پہلے سے بڑھ کر اپنی تواناٸیاں عوام اور پارٹی کے لٸے ایمانداری کے ساتھ صرف کرینگی,اس
پر نورین مسعود گیلانی نے اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ اعلی قیادت کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزاٸی کارکنوں کے جزبہ کو تقویت دیتی ہے,میری تمام خدمات, کاوشیں, اور وفاداری ہمیشہ کی طرح پارٹی اور اعلی قیادت کے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں