کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 10 ہزار 818 ہو گئی

اسلام آباد (آئی این پی ) کورونا وائرس سے مزید46 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 818 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 97 نئے کیسز

رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 292، سندھ میں 2 لاکھ 30 ہزار 718، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377، بلوچستان میں 18 ہزار 488، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 624 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 43 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 574 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 410 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 818 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 348، سندھ میں 3 ہزار 744، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 752، اسلام آباد میں 449، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 236 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فیصلہ کن وقت آگیا ہے، عمران خان کو تو جانا ہی ہوگا کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ے کہ فیصلہ کن وقت آگیا ہے ،عمران خان کو تو جانا ہی ہوگا ، لوگ حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں ، ایسی حکومت آئی کہ لوگ کہتے ہیں ان چوروں کو لاؤ تاکہ ہمیں روٹی تو ملے ، ملک میں جمہوری فضا نہیں ہے اور ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے

علاقے لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 19 تاریخ کو ہم الیکشن کمیشن کے سامنےاحتجاج کریں گے، 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو حقوق دیے گئے ہیں، ہم دوبارہ صوبوں کا حق مرکز کو دینے کو تیار نہیں ہیں ، آئین کہتا ہے صوبے کے حصے میں اضافہ ہوسکتا ہے، کمی نہیں ہوسکتی ، ملک میں صرف بالادستی عوام کی ہوگی، آج پی ٹی آئی پارٹی کا بانی رکن الیکشن کمیشن میں جا جا کر تھک گیا ہے، وہ کہتاہے یہ پیسے کہاں سے آئے، الیکشن کمیشن حساب تو لے، آپ نوازشریف اور آصف زرداری کو چورکہتے ہیں ،آپ کو فنڈز کہاں سے ملا؟ فارن فنڈنگ کیس میں بھارت، یورپ اور اسرائیل سے پیسا آیا ، یہ اجتماع دھاندلی کی حکومت کو مسترد کرتی ہے، یہ اجتماع دھاندلی کی حکومت کو مسترد کرتا ہے، ہماری جنگ پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون کی عملداری کیلئے ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جنگ پاکستان میں جمہوری فضاؤں کی بحالی کیلئے ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں، قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے، یاد رکھیں عمران خان کو تو جانا ہی جانا ہے، یہ موجیں مارتا سمندر کوئی مقاصد، کوئی نظریہ رکھتا ہے، عوام کا سمندر ہمارے جلسوں میں امڈ آتا ہے، پاکستان کے مالک عوام ہیں یا کچھ طاقتور ادارے ہیں، افغانستان کی معیشت ترقی کررہی ہے، ایرانی کی معیشت ہم سے طاقتور ہے،

پورے خطے میں ایک پاکستان ہے جس کی معیشت ڈوب رہی ہے، ملک کی معیشت کا کباڑا کردیا ہے، خدا جانے کیسے ٹھیک ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close