پی ایچ ڈی ڈگری کا معیار گرنے کا اندیشہ پی ایچ ڈی تھیسز بیرون ممالک منظوری کیلئے بھیجنے کی شرط ختم

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان کی یونیورسٹیوں میں تعینات پروفیسرز کو پی ایچ ڈی تھیسز چیک کرنے کا اختیار سونپ دیا گیاایچ ای سی کی نافذ کردہ نئی پی ایچ ڈی پالیسی میں ٹینور ٹریک پروفیسرز بھی تھیسز رپورٹ لکھنے کے مجاز پرانی پالیسی کے تحت پی ایچ ڈی تھیسز غیر ملکی یونیورسٹیز کے دو پروفیسرز سے منظور

کرانا لازم تھا غیر ملکی پروفیسرز کو پی ایچ ڈی تھیسز پر رپورٹ لکھنے کے 300 ڈالرز ادا کیے جاتے تھےپرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں کو پی ایچ ڈی تھیسز کی پاکستان سے ہی جانچ پڑتال کرا سکتے ہیں، ایچ ای سی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یکم جنوری سے نئی پی ایچ ڈی پالیسی نافذ کر دی ہے پی ایچ ڈی ڈگریوں میں رواں سال داخلے نئی پالیسی کے تحت کیے جائیں گے ضمنی الیکشن، مسلم لیگ (ن)نے پیپلزپارٹی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا کراچی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے سندھ بھر میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کراچی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں ن لیگ نے سندھ بھر میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نااہل حکومت نے 2 سال میں عوام کو قلاش کر دیا ہے۔ 5 سال میں کیا ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار تصور کیے جائیں گے۔ن لیگ ان کی مکمل حمایت کرے گی۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر

نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بےروزگاری اور غربت نے عوام کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔رہنما ن لیگ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہم ہر جگہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ووٹ بھی دیں گے اور پولنگ اسٹیشنز بھی سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد پی ڈی ایم نے سینٹ کا میدان بھی خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ڈی ایم سینٹ کے انتخابات کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہو گی ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سندھ سےسینیٹ میں نئے لوگوں کو بھی لانے کا سوچ رہی ہے جس حوالے سے کئی نام زیر غور ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد سسی پلیجو کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے، جبکہ ذرائع نے کہا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو کابینہ میں بھی اہم ذمہ داری دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close