اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے اپنے عہدے کے ساتھ پارٹی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کی جانب سے تاحال اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم ان کے استعفے کی وجہ گزشتہ روز
کی کابینہ میٹنگ ہوسکتی ہے۔ کابینہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے واضح کیا تھا کہ جو شخص پارٹی پالیسی کے مطابق نہیں چل سکتا وہ استعفیٰ دے دے۔صحافی مبشر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ندیم افضل چن نے اپنے عہدے کے ساتھ ساتھ پارٹی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ۔واضح رہے کہ ہزارہ برادری کے 11 افراد کے قتل کے معاملے پر ندیم افضل چن نے وزیر اعظم سے ہٹ کر پالیسی اپنائی تھی اور ٹوئٹر پر اس کا اظہار بھی کرتے رہے تھے۔ حکومتی پالیسیوں سے اختلافات، وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی نے استعفیٰ دیدیا، وجہ بھی کھل کر بتا دی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جانب سے تاحال اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم ان کے استعفے کی وجہ گزشتہ روز کی کابینہ میٹنگ ہوسکتی ہے۔ کابینہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے واضح کیا تھا کہ جو شخص پارٹی پالیسی کے مطابق نہیں چل سکتا وہ استعفیٰ دے دے۔واضح رہے کہ ہزارہ برادری کے 11 افراد کے قتل کے معاملے پر ندیم افضل چن نے وزیر اعظم سے ہٹ کر پالیسی اپنائی تھی اور ٹوئٹر پر اس کا اظہار بھی کرتے رہے تھے۔ جب شہباز گل نے اس پر ان کی توجہ مبذول کرائی تو انہوں نے آگے سے کھل کر حکومتی پالیسی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ندیم افضل چن نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا ’یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ہے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نہیں کی، ایک دربار سیاست یہاں ہے ایک روزمحشر، مجھے محمد وآل محمد ﷺ کی سفارش، لابی اور گداگری کی ضرورت ہے، آج کل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ہے جو میں نہ پہلے دیتا تھا نہ اب دوں گا۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں