مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم بننے کی خواہش ہے اور وہ جب تک وزیراعظم نہیں بن جاتےکیا کام کرتے رہیں گے؟ سینئر صحافی نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وزیراعظم بننے کے لیے اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن الیکشن چوری کیے جانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔مولانا فضل

الرحمن کی وزیراعظم بننے کی خواہش ہے اور وہ جب تک وزیراعظم نہیں بن جاتے تب تک الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے رہیں گے۔وزیراعظم بننے کے لیے انہوں نے اداروں پر حملہ کیا اور الزامات عائد کیے یہاں تک کہ ٹانگیں کانپنے کے بھی بیان دیے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں مافیا طاقتور ہوتا ہے۔دوسری جانب سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ دھرنا شروع ہو گیا تو اسے اسلام آباد یا پنڈی جا کر مشکل ہو گا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ پنڈی جائے گا یا اسلام آباد جائے گا۔پی ڈی ایم کو پہلے بیانیے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس لیے ہر جماعت کا لہجہ تبدیل ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمن بھی اتنے سخت نہیں نظر آ رہے جتنے پہلے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم قیادت بہت تجربہ کار ہے سوچے سمجھے بغیر فیصلے نہیں کرے گی، پی ڈی ایم کا جلسہ بھر نہیں سکی اس کا انہیں بڑا نقصان ہوا۔ سہیل وڑائچ کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک مومنٹم نہیں بنا انہیں دوسری لہر میں مومنٹم بنانا پڑے گا۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اعلان کردہ لانگ مارچ کے اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی جانے کے امکانات انتہائی محدود ہوگئے۔دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے راولپنڈی کی طرف مارچ کا رخ کرنے کا امکان انتہائی کم ہے کیوں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کابیانیہ کافی دھیمہ پڑ چکا ہے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی تو اس معاملے میں بالکل بھی مولانا کے ساتھ نہیں چلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close